تلنگانہ
جانئے تلنگانہ میں اور کتنے دن ہوگی بارش
محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے کئی اضلاع بشمول سوریاپیٹ، سدی پیٹ، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی اور ناگرکرنول کے بعض مقامات پر شدید بارش ہوسکتی ہے۔
حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے کئی اضلاع بشمول سوریاپیٹ، سدی پیٹ، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی اور ناگرکرنول کے بعض مقامات پر شدید بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کی یومیہ موسمی رپورٹ کے مطابق آئندہ سات دنوں تک ریاست کے کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ پانچ دنوں میں تلنگانہ میں گرج چمک کے ساتھ آندھی اور تیز ہوائیں چلیں گی، جن کی رفتار 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔
جنوب مغربی مانسون ریاست میں معمول کے مطابق سرگرم ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بعض مقامات پر شدید بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ حیدرآباد کے کئی علاقوں میں بھی شدید بارش ہوئی۔