آندھراپردیش

اے پی کے آر آزاد چندر شیکھر کیرالا کے نئے ڈائریکٹر جنرل پولیس مقرر

فی الوقت وہ مرکزی حکومت کے تحت انٹلیجنس بیورو میں اسپیشل ڈائریکٹر کی حیثیت سے اہم ذمے داریاں سنبھال رہے تھے۔ موجودہ ڈی جی پی شیخ درویش پیر کے دن ریٹائر ہو گئے جس کے بعد چندر شیکھر کو ان کی جگہ پر کیرالا حکومت نے مقرر کیا۔ وہ اس عہدہ پر دو سال تک خدمات انجام دیں گے۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے مغربی گوداوری ضلع کے ویراواسارم سے تعلق رکھنے والے آر آزاد چندر شیکھر کو کیرالا ریاست کا نیا ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مقرر کیا گیا ہے۔ وہ 1991 بیچ کے کیرالا کیڈر کے آئی پی ایس آفسر ہیں۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

فی الوقت وہ مرکزی حکومت کے تحت انٹلیجنس بیورو میں اسپیشل ڈائریکٹر کی حیثیت سے اہم ذمے داریاں سنبھال رہے تھے۔ موجودہ ڈی جی پی شیخ درویش پیر کے دن ریٹائر ہو گئے جس کے بعد چندر شیکھر کو ان کی جگہ پر کیرالا حکومت نے مقرر کیا۔ وہ اس عہدہ پر دو سال تک خدمات انجام دیں گے۔

چندر شیکھر ماضی میں کیرالا کے وایناد، پالکڑ اضلاع میں ایس پی کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ تریشور، کوچین رینج کے ڈی آئی جی اور ترواننت پورم شہر کے پولیس کمشنر بھی رہ چکے ہیں۔

2008 میں وہ مرکزی خدمات پر ڈپیوٹیشن پر گئے اور انٹلیجنس بیورو میں بالخصوص آندھرا پردیش کے تعلق سے طویل عرصہ خدمات انجام دیں۔ حالیہ عرصہ میں وہ کابینہ سکریٹریٹ میں سیکیورٹی ونگ کے سکریٹری کے طور پر بھی فائز تھے۔