تلنگانہ

حلقہ اسمبلی منگوڑ کیلئے کوسوکنٹلا پربھاکر‘ ٹی آر ایس کے متوقع امیدوار

جیسے ہی الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کیا‘بتایاجاتاہے کہ ٹی آر ایس صدر و چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بھی امیدوار کو قطعیت دے دی ہے۔

حیدرآباد: حلقہ اسمبلی منگوڑ کے ضمنی الیکشن کیلئے شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی تین بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین سرگرم ہوگئے ہیں اور پارٹی کی کامیابی کیلئے حکمت عملی کو قطعیت دی جارہی ہے۔

آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مذکورہ حلقہ کے انتخاب کو وقار کا مسئلہ بنایاجارہاہے۔تین بڑی جماعتوں کی جانب سے مذکورہ حلقے میں پارٹی امیدوار کی کامیابی کو یقینی بنانے کی ممکنہ کوشش کی جارہی ہے۔جہاں پر3 نومبر کو رائے دہی ہونے والی ہے۔

گذشتہ ماہ کانگریس پارٹی نے پلوی سراونتی کو ضمنی انتخاب کیلئے پارٹی کا امیدوار بنانے کا اعلان کیا جوکہ سابق ایم پی پلوی گوردھن ریڈی کی دختر ہیں۔

جیسے ہی الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کیا‘بتایاجاتاہے کہ ٹی آر ایس صدر و چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بھی امیدوار کو قطعیت دے دی ہے۔

توقع ہے کہ وہ 5اکتوبر کو پارٹی کے لیجسلیٹر اجلاس میں امیدوار کے نام کا اعلان کریں گے۔اطلاعات کے مطابق کے سی آر نے سینئر قائد کوسوکنٹلا پربھاکر ریڈی کو امیدوار بنارہے ہیں۔

a3w
a3w