دہلی
کرشن جنم بھومی۔ شاہی عیدگاہ تنازعہ، نوٹسیں جاری کرنے کا حکم
سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن انتظامی کمیٹی کی درخواست پر نوٹسیں جاری کیں۔ کمیٹی نے متھرا کے کرشن جنم بھومی۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن انتظامی کمیٹی کی درخواست پر نوٹسیں جاری کیں۔ کمیٹی نے متھرا کے کرشن جنم بھومی۔
شاہی عیدگاہ تنازعہ سے متعلق ہندو فریق کے تمام مقدمات کو یکجا کرنے کے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے اقدام کی مخالفت کی تھی۔
ہائی کورٹ نے گزشتہ برس 23 اکتوبر کو شاہی مسجد ٹرسٹ کی درخواست مسترد کردی تھی کہ ہندو فریق کے تمام مقدمات یکجا کرنے کا اقدام واپس لیا جائے۔
چیف جسٹس سنجیو کھنہ‘ جسٹس سنجے کمار اور جسٹس کے وی وشواناتھن پر مشتمل بنچ نے مسجد کی انتظامی کمیٹی کے وکیل اور ہندو فریق کے وکیل وشنو شنکر جین کے موقف کی سماعت کے بعد نوٹسوں کی اجرائی کا فیصلہ کیا۔ بنچ نے کہا کہ سبھی کو اندرون 7 یوم نوٹسیں بھیج دی جائیں گی۔