حیدرآباد

کے ٹی آر کی بی آر ایس کے جی ایچ ایم سی کارپوریٹرس کے ساتھ اہم میٹنگ، کونسل کے اجلاس کے لیے حکمت عملی طئے

بی آر ایس پارٹی کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ (کے ٹی آر) نے آج تلنگانہ بھون میں بی آر ایس پارٹی کے جی ایچ ایم سی کارپوریٹروں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔

حیدرآباد: بی آر ایس پارٹی کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ (کے ٹی آر) نے آج تلنگانہ بھون میں بی آر ایس پارٹی کے جی ایچ ایم سی کارپوریٹروں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔ اس میٹنگ میں سابق وزراء، ایم ایل ایز، ایم ایل سیز اور جی ایچ ایم سی حدود سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندے بھی شریک ہوئے۔ ان میں تلاسانی سرینواس یادو اور سبیتا اندرا ریڈی بھی شامل تھے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
تلنگانہ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں! کے ٹی راما راؤ کا سخت موقف
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

کے ٹی آر نے کل ہونے والے جی ایچ ایم سی کونسل میٹنگ میں کارپوریٹروں کو اختیار کرنی والی حکمتِ عملی کے بارے میں واضح ہدایات دیں۔ انہوں نے اس موقع پر کارپوریٹروں کی خدمات اور ان کے گزشتہ برسوں کے کام کو سراہا۔

کے ٹی آر نے کہا کہ پارٹی مسلسل دس برس تک اقتدار میں رہتے ہوئے بغیر کسی کرپشن کے بہترین طریقے سے اپنا دورِ حکومت مکمل کرنے جا رہی ہے، اور اس میں کارپوریٹروں کا بھی بڑا کردار رہا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر کووڈ کے مشکل دور میں کارپوریٹروں کی جانب سے عوام کی خدمت کو قابلِ تعریف قرار دیا۔

انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ریاست میں پارٹی اپوزیشن میں آنے کے بعد بھی حیدرآباد کے کارپوریٹروں نے عوامی مسائل پر مسلسل آواز اٹھائی اور جدوجہد جاری رکھی۔ کے ٹی آر نے جوبلی ہلز کے حالیہ ضمنی انتخاب میں کارپوریٹروں کی ذمہ دارانہ کارروائی کی ستائش بھی کی۔

کے ٹی آر نے اس موقع پر کارپوریٹروں کو یقین دلایا کہ جو کارکن اور نمائندے پارٹی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں، انہیں مستقبل میں مزید مواقع اور عہدے دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات کو سب اپنی ہی انتخابی مہم سمجھ کر پوری لگن سے کام کریں، اور یقین دلایا کہ پارٹی دوبارہ مضبوط جیت درج کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں خواتین کی ریزرویشن اور حلقہ بندیوں کی نئی تقسیم کے ساتھ کارپوریٹروں کے لیے بہتر سیاسی مواقع پیدا ہوں گے، اور ان کا مستقبل مضبوط رہے گا۔

تلنگانہ بھون میں منعقدہ یہ میٹنگ شہری سیاست میں بی آر ایس کی حکمت عملی کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہے، جس میں کے ٹی آر نے واضح کیا کہ جی ایچ ایم سی کارپوریٹر ہی شہر کے مسائل کے حل اور عوامی نمائندگی میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔