تلنگانہ

تلنگانہ کے کمبھ میلہ میڈارم جاترا کا بدھ سے آغاز۔6ہزارخصوصی بسیں

تلنگانہ کے کمبھ میلہ سمجھے جانے والی میڈارم جاتراکیلئے انتظامات تقریبا مکمل کرلئے گئے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کمبھ میلہ سمجھے جانے والی میڈارم جاتراکیلئے انتظامات تقریبا مکمل کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی

بدھ سے اس ماہ کی 24تاریخ تک یہ جاترا جاری رہے گی۔اس سلسلہ میں تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی) کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے ٹوئیٹ کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ اس جاترا میں شرکت کرنے والوں کی سہولت کیلئے ٹی ایس آر ٹی سی 6000 خصوصی بسیں چلا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاست کے تمام اضلاع سے بسیں پہلے ہی میڈارم جا چکی ہیں۔ ورنگل، کھمم، کریم نگر اور عادل آباد اضلاع میں 51 کیمپ قائم کیے گئے ہیں جہاں سے یہ خصوصی بسیں میڈارم تک چلائی جائیں گی۔

آرٹی سی دو سال میں ایک مرتبہ ہونے والی اس جاتراکے سلسلہ میں مہالکشمی اسکیم کے تحت خواتین کو بسوں میں مفت سفر کی سہولت پہنچانے کیلئے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر کی ہدایت کے مطابق یہ بسیں چلائی جارہی ہیں۔