مہاراشٹرا

کنال کامرا نے ٹرانزٹ پیشگی ضمانت کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع

کامرا کے خلاف یہ مقدمہ کھار کے ہیبی ٹیٹ کامیڈی کلب میں ایک شو کے دوران ایکناتھ شندے کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز پیروڈی گانا گانے پر درج کیا گیا تھا۔

ممبئی: اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز ریمارکس دینے کے معاملے میں درج ایف آئی آر کے بعد ٹرانزٹ پیشگی ضمانت کے لیے مدراس ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

ممبئی میں کامرا کے قریبی ذرائع کے مطابق، ان کے معاملے کی فوری توجہ مرکوز کرانے کے لئے گزشتہ کل جسٹس سندر موہن کے روبرو پیش کیا گیا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ممبئی پولیس نے کامرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 31 مارچ کو تفتیش کے لیے پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔

کامرا کے خلاف یہ مقدمہ کھار کے ہیبی ٹیٹ کامیڈی کلب میں ایک شو کے دوران ایکناتھ شندے کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز پیروڈی گانا گانے پر درج کیا گیا تھا۔

 اس واقعے کے بعد شیو سینا کے کارکنوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور اتوار کی رات کامیڈی کلب اور ایک ہوٹل میں توڑ پھوڑ کی۔36 سالہ کنال کامرا کے خلاف یہ مقدمہ شیو سینا کے ایم ایل اے مرجی پٹیل کی شکایت پر کھار پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا، جس پر پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔