مشرق وسطیٰ

کویت کے فضائی دفاعی نظام نے میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنادیے

کویتی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر جاری ایک بیان میں کہا: "کویتی فضائی دفاع اس وقت دشمن کے میزائلوں اور ڈرونز کے خطرات کا جواب دے رہا ہے۔ کویتی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے تصدیق کی ہے کہ جو بھی دھماکے سنے جا سکتے ہیں، وہ فضائی دفاعی نظام کی جانب سے دشمن کے اہداف کو فضا میں ہی تباہ کرنے کا نتیجہ ہیں۔"

ماسکو: ایران کی جانب سے کویت میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی اطلاعات کے درمیان کویت کی فوج نے جمعرات کے روز کہا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام میزائلوں اور ڈرونز کے حملوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔


کویتی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری ایک بیان میں کہا: "کویتی فضائی دفاع اس وقت دشمن کے میزائلوں اور ڈرونز کے خطرات کا جواب دے رہا ہے۔ کویتی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے تصدیق کی ہے کہ جو بھی دھماکے سنے جا سکتے ہیں، وہ فضائی دفاعی نظام کی جانب سے دشمن کے اہداف کو فضا میں ہی تباہ کرنے کا نتیجہ ہیں۔”


دریں اثنا ایرانی نشریاتی ادارے پریس ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ ایران نے کویت میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک امریکی اڈے کی اہم تنصیب حملے کی زد میں آئی، جس کے بعد وہاں سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔


یہ صورتحال امریکہ کی جانب سے ایران پر تازہ بڑے فضائی حملوں کے بعد پیدا ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی حملوں میں ایران کے جنوبی صوبہ ہرمزگان میں شادی کی ایک تقریب بھی متاثر ہوئی، جس میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی ایران میں شہری ہلاکتوں کی اطلاعات پر تشویش ظاہر کی ہے۔