مشرق وسطیٰ

ایران میں شادی کی تقریب پر مبینہ حملے کی امریکہ تحقیقات کرے گا، مرنے والوں کی تعداد 18 ہو گئیں

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز نے کہا کہ امریکی فوج واقعے سے متعلق ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے سامنے آنے والی اطلاعات کا جائزہ لے رہی ہے۔ دوسری جانب ایران کے وزیر صحت محمد رضا ظفرقندی کے مطابق امریکی حملوں میں 108 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واشنگٹن: امریکہ کی فوج ایران میں شادی کی ایک تقریب پر مبینہ حملے کی اطلاعات کی تحقیقات کر رہی ہے، جبکہ امریکی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 18 ہو گئی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز نے کہا کہ امریکی فوج واقعے سے متعلق ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے سامنے آنے والی اطلاعات کا جائزہ لے رہی ہے۔ دوسری جانب ایران کے وزیر صحت محمد رضا ظفرقندی کے مطابق امریکی حملوں میں 108 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ہاکنز نے کہا کہ امریکی فوج کو ان اطلاعات کا علم ہے اور ان کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج عام شہریوں کو نشانہ نہیں بناتی۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح امریکہ نے ایران میں مختلف اہداف پر بڑے پیمانے پر حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا، جس میں جنوبی صوبہ ہرمزگان میں شادی کی ایک تقریب بھی مبینہ طور پر نشانہ بنی اور متعدد افراد جانی نقصان کا شکار ہوئے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفان دوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس ایران پر امریکی فضائی حملوں کے بعد عام شہریوں کے جانی نقصان کی اطلاعات پر تشویش میں مبتلا ہیں۔
یو این آئی۔ م س