ایشیاء
نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ، بسیں ندی میں جا گری، 25 لاشیں برآمد، 37 افراد لاپتہ
نیپال میں 12 جولائی کو لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کچھ بسیں دریا میں بہہ گئی تھیں، جس کے بعد سے اب تک 25 مسافروں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 37 دیگر لاپتہ ہیں۔
کھاٹمنڈو: نیپال میں 12 جولائی کو لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کچھ بسیں دریا میں بہہ گئی تھیں، جس کے بعد سے اب تک 25 مسافروں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 37 دیگر لاپتہ ہیں۔
ایک مقامی عہدیدار نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بسوں میں سفر کرنے والے افراد کی تعداد پہلے 65 بتائی گئی تھی لیکن تصدیق کے بعد اسے 62 کر دیا گیا۔ چتوان کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر اندردیو یادو نے کہا، "تین مسافر تیر کر دریا سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے، جب کہ 25 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ دوسرے لوگ اور دو بسوں کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیپالی سیکورٹی فورسز اور 12 رکنی ہندوستانی ٹیم تلاشی آپریشن کر رہی ہے۔
نیپال پولیس کے مطابق نیپال میں 10 جون کو مانسون کے آغاز کے بعد سے بارش سے متعلقہ واقعات میں تقریباً 130 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔