حیدرآباد

ایل آر ایس پورٹل پر دستاویزات اپ لوڈ کرنے کا موقع

درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2020 تھی۔ 2020 میں گورنمنٹ آرڈر کے جاری ہونے کے باوجود، ایل آر ایس درخواستوں پر کارروائی جنوری 2024 میں ہی شروع ہو سکی۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے ”غیر منظور شدہ اور غیر قانونی لے آؤٹ رولز 2020 کے ریگولرائزیشن” (LRS-2020) کے تحت درخواست دہندگان کو ایل آر ایس  پورٹل کے ذریعہ (شارٹ فال) سابق میں جو ضروری دستاویزات داخل نہیں کی گئی تھیں کو  اپ لوڈ کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں تنہا کامیابی حاصل کرنے بی جے پی کو شاں: ترون چگھ
اروند پنگڑیا، 16ویں فینانس کمیشن کے سربراہ مقرر
سرکاری عہدیداروں کو معمول کی کارروائی کے طور پر طلب نہیں کیا جاسکتا: سپریم کورٹ
کانگریس پانچوں ریاستوں میں حکومت قائم کرے گی: اشوک گہلوت
9 سال میں 2000 فرسودہ قوانین منسوخ: جتیندرسنگھ

اس کے متعلق قوانین اور رہنمایانہ خطوط ابتدائی طور پر اگست 2020 میں جاری کیے گئے تھے اور6 اگست 2020 کو یا اس سے پہلے رجسٹرڈ ڈیڈزکے ذریعے فروخت کیے گئے پلاٹوں کے لیے ستمبر 2020 اور جولائی 2023 میں ترامیم کے ساتھ رہنمایانہ خطوط جاری کے گئے۔

درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2020 تھی۔ 2020 میں گورنمنٹ آرڈر کے جاری ہونے کے باوجود، ایل آر ایس درخواستوں پر کارروائی جنوری 2024 میں ہی شروع ہو سکی۔

 تب سے، 4,28,832 درخواستوں پر کارروائی کی گئی ہے، جس میں 60,213 درخواستوں کو منظوری مل چکی ہے، اور اس کے نتیجہ میں 96.60 کروڑ روپے جمع ہوئے ہیں۔

 تاہم، یہ دیکھا گیا ہے کہ 75 فیصد سے زیادہ درخواستوں میں دستاویزات کی کمی ہے جس کی وجہ سے کارروائی میں تاخیر ہو رہی ہے۔ حکومت نے متعلقہ میونسپلٹی، کارپوریشن، اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کے رسمی شارٹ فال لیٹر کا انتظار کیے بغیر درخواست دہندگان کو براہ راست ایل آر ایس پورٹل پر دستاویزات اپ لوڈ کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔

a3w
a3w