دہلی

دہلی چھاؤنی میں شٹل بس سروس کا آغاز

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق قومی نائب صدر شیام جاجو نے دہلی چھاؤنی اور چانکیہ پوری علاقوں کے باشندوں کے لیے 2 شٹل بس سروس شروع کی ہے۔

نئی دہلی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق قومی نائب صدر شیام جاجو نے دہلی چھاؤنی اور چانکیہ پوری علاقوں کے باشندوں کے لیے 2 شٹل بس سروس شروع کی ہے۔

دہلی کنٹونمنٹ ڈیولپمنٹ کمیٹی نے مقامی کمیونٹی کی بہتری اور خدمات کو بہتر بنانے کے لیے یہ پہل شروع کی گئی ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جاجو نے مقامی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ تمام باشندوں کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

جاجو نے کہا کہ دہلی چھاؤنی کے لوگوں کی زندگی کو آسان بنانے پر ہماری توجہ ہے۔ یہ شٹل بسیں یہاں کے مسافروں کو بہتر رابطہ اور سہولت فراہم کریں گی۔

اس کے ساتھ ساتھ دہلی کنٹونمنٹ اسمبلی کے تمام رہائشیوں کے لیے ایک سہولت مرکز بھی قائم کیا گیا ہے جہاں بجلی کی مرمت، باغبانی، پلمبنگ اور کارپینٹری جیسی ضروری خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اس مرکز کا مقصد کمیونٹی کی روزمرہ کی ضروریات کے لیے آسان اور قابل رسائی حل فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر قرول باغ کے ضلع صدر سنیل ککڑ نے کہا کہ ہماری پارٹی کی بنیاد خدمت اور لگن پر ہے۔ "نئی شٹل سروسز، ہیلتھ کیمپس اور سہولیات کے مراکز رہائشی لوگوں کی عملی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔