آندھراپردیش
تروپتی کی ایس وی یونیورسٹی میں تیندوے کا ایک بار پھر حملہ، کیمپس میں خوف و ہراس
اے پی کے ضلع تروپتی کی ایس وی یونیورسٹی کیمپس میں ایک بار پھر تیندوے کی موجودگی سے تشویش اور سنسنی پھیل گئی ہے۔ گزشتہ شب اس جنگلی جانورنے ملازمین کے کوارٹرس کے قریب واقع ایک مرغی خانہ پر حملہ کر دیا۔
حیدرآباد: اے پی کے ضلع تروپتی کی ایس وی یونیورسٹی کیمپس میں ایک بار پھر تیندوے کی موجودگی سے تشویش اور سنسنی پھیل گئی ہے۔ گزشتہ شب اس جنگلی جانورنے ملازمین کے کوارٹرس کے قریب واقع ایک مرغی خانہ پر حملہ کر دیا۔
اس کی نقل و حرکت کے مناظر وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں صاف طور پر ریکارڈ ہو گئے، جس پر حملے کے فوراً بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے یہ فوٹیج وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے حکام کے حوالے کر دی۔
کیمپس میں تیندوے کی دوبارہ موجودگی سے طلبہ، ملازمین اور عملہ میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر رات 7 بجے سے صبح 7 بجے تک یونیورسٹی کی سڑکوں پر لوگوں کے گھومنے پھرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تاہم، تیندوے کے پے در پے حملوں کے بعد، مقامی افراداب بھی خوفزدہ ہیں کہ کہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آ جائے۔