حکومت تلنگانہ کے جنگلاتی زندگی کے تحفظ اور سرسبز ی وشادابی میں اضافہ کے اقدامات۔
وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی قیادت میں بی آرایس حکومت ریاست میں جنگلات، جنگلاتی زندگی کے تحفظ اور سرسبز ی وشادابی میں اضافہ کے لئے مساعی کر رہی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر جنگلات اے اندراکرن ریڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی قیادت میں بی آرایس حکومت ریاست میں جنگلات، جنگلاتی زندگی کے تحفظ اور سرسبز ی وشادابی میں اضافہ کے لئے مساعی کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماحولیات کے تحفظ کے حصہ کے طور پر سرسبزی وشادابی کے پروگرام ہریتا ہارم شروع کیاگیا ہے۔
انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے ہی ہدف سے تجاوز کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ مسلسل جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہر گرام پنچایت اور میونسپلٹی میں نرسریاں قائم کی جا رہی ہیں اور پودے لگائے جا رہے ہیں۔
وزیر موصوف نے نرمل ضلع مستقر میں ہریتاونم میں جنگل سفاری کا افتتاح کیا۔
بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کے جنگلات کے تحفظ کے اقدامات کی وجہ سے جنگلی جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ نرمل ضلع مستقرکو سیاحت کے طور پر ترقی دی جارہی ہے۔
حکومت جنگلات کی انفرادیت کا تحفظ کرتے ہوئے ماحول دوست سیاحت کو فروغ دے رہی ہے۔