تلنگانہ

تیندوے نے بچھڑے کو ہلاک کردیا

اسی خطرہ کے پیش نظر جنگلات کے عملے نے علاقہ میں کیمرہ ٹریپس لگانے اور اس جنگلی جانورکو پکڑنے کے لئے پنجرہ نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گاؤں کے سرپنچ بھاسکر ریڈی نے بتایا کہ تیندوے کے پنجوں کے نشانات گاؤں کے مضافات میں پائے گئے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ وہ لکشمی پورہ جنگل کی طرف نکل گیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیرضلع کے گاؤں بسنت پور میں ایک تیندوے نے ایک بچھڑے کو اپنا شکار بنا لیا جس کے بعد پورے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

متعلقہ خبریں
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
اقراء مشن ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، کے ۴۰ سالہ ‘روبی جوبلی’ جشن کا شاندار انعقاد
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ
کمشنرحیدرا نے میڈارم جاترا میں درشن کئے
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا


مقامی کسان کے رمیش نے روزانہ کی طرح اپنے مویشیوں کو گاؤں کے قریب کنویں کے پاس بنے ہوئے ایک شیڈ میں باندھا تھا۔ صبح جب وہ دودھ نکالنے کے لئے پہنچا تو اسے ایک بچھڑا غائب ملا۔

تلاشی کے دوران معلوم ہوا کہ تیندوابچھڑے پر حملہ کر کے اسے گھسیٹتے ہوئے کھیت سے کچھ فاصلے پر لے گیا تھا اور اسے جزوی طور پر کھانے کے بعد وہیں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔


محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ غالباً دیہاتیوں کی نقل و حرکت کی وجہ سے تیندواخوفزدہ ہو کر بھاگ گیا، لیکن اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ بچی ہوئی لاش کو کھانے کے لئے دوبارہ واپس آئے گا۔

اسی خطرہ کے پیش نظر جنگلات کے عملے نے علاقہ میں کیمرہ ٹریپس لگانے اور اس جنگلی جانورکو پکڑنے کے لئے پنجرہ نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گاؤں کے سرپنچ بھاسکر ریڈی نے بتایا کہ تیندوے کے پنجوں کے نشانات گاؤں کے مضافات میں پائے گئے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ وہ لکشمی پورہ جنگل کی طرف نکل گیا ہے۔


گزشتہ ایک ہفتے سے یہ تیندوا تقریباً 30 کلومیٹر کے حدود میں گھوم رہا ہے۔ محکمہ جنگلات کے عہدیدار،ٹائیگر ٹریکرس اور پولیس کی ٹیمیں مشترکہ طور پر جانور کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انتظامیہ نے مقامی افرادکو محتاط رہنے اور رات کے وقت اکیلے باہر نہ نکلنے کی سخت ہدایت دی ہے۔