حیدرآباد
حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ بالاپور میں ایک بار پھر تیندوے کی آہٹ، شہریوں میں تشویش
محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو شبہ ہے کہ علاقہ میں دو تیندوے سرگرم ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر دفاعی حکام نے مقامی عوام کو محتاط رہنے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
حیدرآباد: چند ماہ قبل حیدرآباد کے مضافاتی علاقوں میں تیندوے کے نظر آنے کے واقعات نے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کیا تھا۔ اس وقت محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے تیندوے کو پکڑ کر تحفظ مراکز کو منتقل کیا تھا، جس کے بعد ان کی سرگرمیاں رک گئی تھیں۔
تاہم، جمعہ کی رات ایک بار پھر بالاپور کے مضافاتی علاقہ میں تیندوا دیکھاگیا۔
اس واقعہ نے مقامی عوام کو میں تشویش پیداکردی۔ آرسی آئی کے احاطہ میں تیندوے کی موجودگی کو مقامی افراد نے نوٹ کیا۔
محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو شبہ ہے کہ علاقہ میں دو تیندوے سرگرم ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر دفاعی حکام نے مقامی عوام کو محتاط رہنے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔