حیدرآباد

حیدرآباد عثمان ساگر اور حمایت ساگر کی سطح میں اضافہ

عثمان ساگر کے آبگیرعلاقوں بشمول چیوڑلہ، وقارآباد، شنکر پلی، مومن پلی میں ہوئی شدید بارش کے بعد ہفتہ کی صبح سے عثمان ساگر اور حمایت ساگر میں پانی کی آمد شروع ہو گئی ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے اہم ذخایرآب عثمان ساگر اور حمایت ساگر کی سطح میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری


عثمان ساگر کے آبگیرعلاقوں بشمول چیوڑلہ، وقارآباد، شنکر پلی، مومن پلی میں ہوئی شدید بارش کے بعد ہفتہ کی صبح سے عثمان ساگر اور حمایت ساگر میں پانی کی آمد شروع ہو گئی ہے۔


اسی طرح حمایت ساگر میں بھی بالائی علاقوں جیسے چیوڑلہ، انداپور ، نارکوڈا، تانڈور اور موئن آباد سے پانی پہنچ رہا ہے۔


حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے عہدیدارصورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ قریبی آبادیوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔


واٹر بورڈ کے حکام نے اطراف کے علاقوں کے مکینوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سرکاری اطلاعات اور ممکنہ انتباہات پر دھیان دیں۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی سروسز کو تیار حالت میں رکھا گیا ہے۔


ادھر واٹر بورڈ نے 19 جولائی کی صبح 6 بجے تک دونوں ذخائر میں موجود پانی کی سطح سے متعلق تفصیلات جاری کی ہیں:


عثمان ساگر:
مکمل سطح ذخیرہ : 1790.00 فٹ (3.900 ٹی ایم سی)
موجودہ سطح: 1782.50 فٹ (2.440 ٹی ایم سی)
پانی کی آمد: 1250 کیوسک
پانی کا اخراج: ندارد

حمایت ساگر:
مکمل سطح ذخیرہ : 1763.50 فٹ (2.970 ٹی ایم سی)
موجودہ سطح: 1758.80 فٹ (2.114 ٹی ایم سی)
پانی کی آمد: 1600 کیوسک