حیدرآباد

آر ٹی سی بل پر گورنر کے خدشات کا ازالہ کردیا گیا، مکتوب راج بھون روانہ

ٹی ایس آر ٹی سی کو حکومت میں ضم کرنے کے متعلق بل پر گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن کی جانب سے اٹھائے گئے پانچ سوالات پر کے سی آر حکومت نے تفصیلی جواب پر مشتمل مکتوب راج بھون روانہ کردیا۔

حیدرآباد: ٹی ایس آر ٹی سی کو حکومت میں ضم کرنے کے متعلق بل پر گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن کی جانب سے اٹھائے گئے پانچ سوالات پر کے سی آر حکومت نے تفصیلی جواب پر مشتمل مکتوب راج بھون روانہ کردیا۔

متعلقہ خبریں
گورنر نے تصرف بلز کو منظوری دے دی
بیشتر ملازمین کے 11:40بجے دن تک آفس نہ پہو نچنے پر وزیر سرینواس ریڈی برہم
اسپائس جیٹ کا 1400 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کا منصوبہ
بھوکا ریچھ 60 کیک کھا گیا اور بیکری والے دیکھتے رہ گئے
کھانسی کا شربت تیار کرنے والی کمپنی کے 3 ملازمین گرفتار

گورنر کی جانب سے حکومت سے پانچ سوالات کئے گئے تھے جن میں 1958 سے آر ٹی سی کو مرکز سے حاصل گرانٹس، حصہ، قرض اور امداد کے متعلق تفصیلات، آندھرا پردیش تنظیم جدید ایکٹ کے شیڈولIX کے مطابق آر ٹی سی کا موقف بدلنے کی تفصیلات، حکومت کی جانب سے اگرچہ کہ آر ٹی سی ملازمین کو سرکاری موقف دینے کی بات کی جارہی ہے مگر ان کے مسائل کو انڈسٹریل ڈسپویٹ ایکٹ، لیبر ایکٹ کے ذریعہ حل کیا جائے گا یا نہیں اور ان کے مفادات کا کس طرح تحفظ کیا جائے گا؟ کی تفصیلات، آر ٹی سی کے انضمام مسودہ بل میں آر ٹی سی ملازمین کو دوسرے سرکاری ملازمین کی طرح پنشن دیا جائے گا یا نہیں۔

ان ملازمین کو دوسرے سرکاری ملازمین کی طرح تمام سہولتیں اور مراعات فراہم کی جائیں گی یا نہیں پر وضاحت، سرکاری ملازمتوں میں چونکہ کنڈکٹر اور کنٹرولر کے عہدے نہیں ہیں، ان عہدوں پر برسرخدمت ملازمین کی ترقی، ان کے کیڈر نارملائزیشن، آر ٹی سی ملازمین کے ساتھ انصاف جیسے امور شامل تھے، ان تمام امور پر وضاحت کے ساتھ تفصیلات فراہم کرنے حکومت کو مکتوب تحریر کیا گیا تھا۔

اس مکتوب میں اٹھائے گئے ہر سوال کا مفصل جواب دیتے ہوئے حکومت نے گورنر کے نام جوابی مکتوب روانہ کردیا۔ امکان ہے کہ گورنر جلد ہی اس بل کے متعلق حتمی فیصلہ کریں گی۔

a3w
a3w