دہلی

ایل کے اڈوانی دواخانہ میں شریک

بی جے پی کے بزرگ قائد اور سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو چیسٹ انفیکشن کی شکایت پر دواخانہ میں شریک کرایا گیا ہے۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) بی جے پی کے بزرگ قائد اور سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو چیسٹ انفیکشن کی شکایت پر دواخانہ میں شریک کرایا گیا ہے۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

98 سالہ بی جے پی قائد فی الحال نئی دہلی کے اندرپرستھ اپولو ہاسپٹل میں ڈاکٹر ونیت سوری کے نگرانی میں آئی سی یو میں شریک ہیں۔ ڈاکٹر ونیت سوری نے سینئر نیورولوجی کنسلٹنٹ ہیں۔ اڈوانی کی حالت مستحکم ہے۔

ڈاکٹروں نے ان کی صحت پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

ذرائع کے بموجب اڈوانی کو جمعہ کی شام 7-30 کے آس پاس جسولا وہار میں واقعہ دواخانہ میں شریک کرایا گیا۔ وہ کئی مرتبہ بی جے پی کے صدر رہے اور 2002 تا 2004 ملک کے نائب وزیراعظم تھے۔