تلنگانہ

ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری

منگل کے روز ضلع کوآپریٹو سینٹرل بینک کے صدر دفتر میں نابارڈ (نیشنل بینک فار ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ) کے اشتراک سے منعقدہ ایک تقریب میں ضلع کلکٹر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور مالی سال 2026-27 کے لیے نابارڈ کے تیار کردہ پوٹینشل لنکڈ کریڈٹ پلان (PLP) کی کتابچہ کی رسمِ اجرا انجام دی۔

حیدرآباد: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری نے بینک حکام کو ہدایت دی ہے کہ قرضوں کی منظوری کے عمل میں ترجیحی شعبوں کو اولین بنیادوں پر شامل کیا جائے تاکہ ضلع کی مجموعی معاشی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
اقراء مشن ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، کے ۴۰ سالہ ‘روبی جوبلی’ جشن کا شاندار انعقاد
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ
کمشنرحیدرا نے میڈارم جاترا میں درشن کئے

منگل کے روز ضلع کوآپریٹو سینٹرل بینک کے صدر دفتر میں نابارڈ (نیشنل بینک فار ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ) کے اشتراک سے منعقدہ ایک تقریب میں ضلع کلکٹر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور مالی سال 2026-27 کے لیے نابارڈ کے تیار کردہ پوٹینشل لنکڈ کریڈٹ پلان (PLP) کی کتابچہ کی رسمِ اجرا انجام دی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کلکٹر ہری چندنہ داسری نے کہا کہ نابارڈ ہر سال ہر ضلع کے لیے پی ایل پی تیار کرتا ہے، جس میں ترجیحی شعبوں میں دستیاب جسمانی اور مالی صلاحیتوں کا تفصیلی جائزہ لیا جاتا ہے۔ انہی تخمینوں کی بنیاد پر لیڈ بینک اور دیگر بینکوں کے ذریعے سالانہ ڈسٹرکٹ کریڈٹ پلان (DCP) مرتب کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2026-27 کے دوران حیدرآباد ضلع کے لیے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (MSME) کے لیے 1,33,606.40 کروڑ روپے، ایکسپورٹ کریڈٹ کے لیے 569.60 کروڑ روپے، تعلیمی قرضوں کے لیے 917.86 کروڑ روپے، ہاؤسنگ لون کے لیے 4,387.06 کروڑ روپے اور دیگر ترجیحی شعبوں کے لیے 1,728.01 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اس طرح مجموعی طور پر ضلع حیدرآباد کے ترجیحی شعبوں کے لیے 1,41,208.93 کروڑ روپے کی مالی گنجائش کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

تقریب میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ایل ڈی ایم پی این وی ایل این مورتی، نابارڈ کے ڈی ڈی ایم ہرش رگھو رام، اکھل پُنّا، ضلع کوآپریٹو سینٹرل بینک کے سی ای او جے بھاسکر سبھرمینیم سمیت مختلف بینکوں کے اعلیٰ عہدیداروں اور افسران نے شرکت کی۔