دہلی

لوک سبھا انتخابات: صرف ایک مسلم امیدوار

لوک سبھا انتخابات کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی 195 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست میں صرف ایک ہی امیدوار مسلمان ہیں۔

حیدرآباد: لوک سبھا انتخابات کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی 195 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست میں صرف ایک ہی امیدوار مسلمان ہیں۔

متعلقہ خبریں
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی
پرینکا گاندھی کا روڈ شو، مسلم علاقوں میں مکانوں کی چھتوں سے پھول برسائے گئے
سخت سیکوریٹی کے درمیان بیالٹ یونٹس تانڈور منتقل
کڑپہ سے شرمیلا کی امیدواری، خاندانی جھگڑے سیاسی جنگ میں تبدیل

سابق وائس چانسلر کالی کٹ یونیورسٹی عبدالسلام کیرالا کے ملپّورم سے بی جے پی کے ٹکٹ پر مقابلہ کریں گے۔وہ 2011 تا 2015 کالی کٹ یونیورسٹی کے وائس چانسلر تھے۔

عبدالسلام ترور‘ کیرالا سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے 2019 ء میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

انہوں نے2021 ء کے کیرالا اسمبلی انتخابات میں نیمم حلقہ سے مقابلہ کیا تھا۔

مالابار ضلع کی ملپورم پارلیمانی نشست ایک مسلم غلبہ والی نشست ہے جس پر 1957 سے اب تک ماسوائے 2004-09 مدت میں انڈین مسلم یونین کا قبضہ رہا ہے۔