کرناٹک

امریکہ سے ایل پی جی کارگو جہاز کی منگلورو آمد

امریکہ سے ایک ایل پی جی کارگو جہاز اتوار کے دن منگلور پورٹ پہنچ گیا۔ یہ جہاز 14فروری کو ٹکساس سے روانہ ہوا تھا۔ وہ 16,714 میٹرک ٹن لیکویفائیڈ پٹرولیم گیس لے آیا ہے۔

منگلورو (پی ٹی آئی) امریکہ سے ایک ایل پی جی کارگو جہاز اتوار کے دن منگلور پورٹ پہنچ گیا۔ یہ جہاز 14فروری کو ٹکساس سے روانہ ہوا تھا۔ وہ 16,714 میٹرک ٹن لیکویفائیڈ پٹرولیم گیس لے آیا ہے۔

روس سے ایک اور ایل پی جی جہاز عنقریب پہنچنے والا ہے۔ یہ پیشرفت اہم سمجھی جارہی ہے کیونکہ منگلورو میں ہندوستان کا سب سے بڑا زیرزمین ایل پی جی اسٹوریج موجود ہے۔

یہ گزشتہ برس ستمبر سے کارکرد ہوا تھا۔ سطح سمندر سے 225میٹر نیچے واقع اِس اسٹوریج میں 80ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی رکھی جاسکتی ہے۔

آئی اے این ایس کے بموجب دنیا میں سپلائی چین بہران کے بیچ امریکہ سے ایک کارگو جہاز پکوان گیس لے کر منگلور پورٹ پہنچ گیا۔ اسی دوران ہندوستان نے روس سے تیل کی خریداری بڑھا دی ہے۔ امریکہ نے ہندوستان کو روس سے تیل برآمد کرنے کی عارضی اجازت دی تھی۔