شمالی بھارت

Acid Attack: آگرہ میں نامراد عاشق کا خاتون پر حملہ

ایک نامراد عاشق نے آگرہ میں ملازمت انجام دینے اسکوٹر پرجانے والی24 سالہ خاتون پر مبینہ حملے اور دست درازی کے بعد اس پر فینائیل پھینکا۔

آگرہ: ایک نامراد عاشق نے آگرہ میں ملازمت انجام دینے اسکوٹر پرجانے والی24 سالہ خاتون پر مبینہ حملے اور دست درازی کے بعد اس پر فینائیل پھینکا۔

پولیس نے جمعرات کے دن اس شخص کے خلاف ایف آئی آردرج کیا تاہم وہ شخص فرار ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم سوربھ شرما متاثرہ خاتون سے فون پر بات چیت کرتاتھا جب وہ بی کام فائنل امتحان دے رہے تھی۔

ایک دوسرے سے ربط میں آئے تھے۔ اس شخص کی جانب سے جنسی اقدامات پر وہ اس سے بات چیت بندکردی تھی۔ ملزم نے خاتون کا تعاقب جاری رکھا اورگزشتہ چند دن سے اسے قتل کرنے کی دھمکی دے رہاتھا جب خاتون ملازمت کیلئے اسکوٹرپر جارہی تھی ملزم نے اس پر حملہ کیا۔

دھکہ دے کراسکوٹرسے گرانے کے بعد دست درازی کیا۔ بعدازاں اپنی اسکوٹرسے فینائیل کابوتل نکال کر خاتون پر پھینکا۔ پولیس کے مطابق خاتون چونکہ ہیلمٹ پہنی ہوئی تھی اس لئے جھلسنے سے بچ گئی تاہم اسکوٹرگرنے سے اس کا پیر زخمی ہوا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وکاس کمارنے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی شکایت کی بنیادپر ایک ایف آئی آردرج کیاگیاہے۔ملزم فرار ہے۔ متعلقہ قوانین کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کیاگیاہے اورملزم کو گرفتارکرنے کوششیں جاری ہیں۔