ایشیاء

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک آئی ایس آئی کے نئے سربراہ

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو انٹر سرویسس انٹلیجنس (آئی ایس آئی) کا ڈائرکٹر جنرل (ڈی جی) تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو انٹر سرویسس انٹلیجنس (آئی ایس آئی) کا ڈائرکٹر جنرل (ڈی جی) تعینات کر دیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے، وہ اس وقت جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں ایڈجوٹینٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں جب کہ وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں۔

وہ فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں۔