حیدرآباد

آئی آئی ٹی میں داخلہ کے باوجود مدھولتا بکریاں چرانے پر مجبور، ریونت ریڈی نے طالبہ کی مدد کی

چیف منسرٹ ریونت ریڈی نے نیک توقعات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مدھولتا اپنے شاندار تعلیمی سفر سے تلنگانہ کا نام روشن کریں گی۔ کمشنر ٹرائبل ویلفیر کی جانب سے جاری کردہ احکام کے مطابق طالبہ کو 2 لاکھ51 ہزار831 روپے کی مالی امداد حاصل ہوئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے ایک قبائیلی لڑکی کو مالی مدد فراہم کی ہے۔ آئی آئی  ٹی پٹنہ میں داخلہ ملنے کے باوجود یہ لڑکی، مالی مصائب کے سبب بکریوں کاریوڑچروانے پر مجبور تھی۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
اردو خبر رساں اداروں سے مالی اعانت کیلئے درخواستوں کی طلبی
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا

 ضلع راجنا سرسلہ کی بداوت مدھولتا کو جاریہ سال منعقدہ جے ای ای میں ایس ٹی زمرہ کے تحت824 واں رینک حاصل ہوا تھا مگر معاشی تنگ دستی کی وجہ سے اس لڑکی کے خاندان فیس اور فزکس انجینئرنگ کی تعلیم کیلئے مدھو لتا کی مدد کیلئے 2.5لاکھ روپے کا بندوبست نہیں کرپایا۔ مدھو لتا جو ایک زرعی مزدور کی بیٹی ہے۔

 گزشتہ ماہ داخلہ کی توثیق کیلئے صرف17500 روپے ادا کرچکی تھی مگر یہ خاندان اپنی بیٹی کی ٹیوشن فیس اور دیگر اخراجات کیلئے مزید2.51 لاکھ روپے کا بندوبست نہیں کرپایا۔ ان حالات میں خاندان کی مالی مدد کے خاطر لڑکی، اپنے گاؤں میں بکریاں چروانے پر مجبور ہوگئی جبکہ بتایا گیا ہے کہ لڑکی کے والد کی صحت بھی ٹھیک نہیں رہتی ہے۔

ٹرائبل ویلفیر جونیر کالج جہاں سے مدھولتا نے انٹر میڈیٹ کی تعلیم مکمل کی ہے، کے اساتذہ نے حکام سے اپیل کی کہ وہ27 جولائی سے قبل فیس کی ادائیگی کیلئے لڑکی کی مدد کریں۔

ریاستی حکومت نے اس اپیل کا نوٹ لیا اور لڑکی کی معاشی بدحالی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے بداوت مدھولتا کی مالی مدد فراہم کرنے کے احکام جاری کئے تاکہ یہ قبائلی لڑکی، آئی آئی ٹی کا تعلیمی سفر جاری رکھ سکیں۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے مالی مشکلات کے باوجود باوقار تعلیمی ادارہ میں داخلہ پانے پر طالبہ مدھولتا کو مبارکباد دی۔

چیف منسٹر نے چہارشنبہ کے روز سوشل میڈیا پلاٹ فام ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ قبائلی بہبود نے لتا کو تعلیم کا سفر جاری رکھنے کیلئے درکار رقم جاری کردی ہے۔

 چیف منسرٹ ریونت ریڈی نے نیک توقعات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مدھولتا اپنے شاندار تعلیمی سفر سے تلنگانہ کا نام روشن کریں گی۔ کمشنر ٹرائبل ویلفیر کی جانب سے جاری کردہ احکام کے مطابق طالبہ کو 2 لاکھ51 ہزار831 روپے کی مالی امداد حاصل ہوئی ہے۔

 ریاستی حکومت نے ایک لاکھ روپے ٹیوشن فیس معاف کردیا ہے۔ اور اکیڈیمک فیس، ہاسٹل فیس، جمخانہ، ٹرانسپورٹ، میس فیس، لیاپ ٹاپ اور دیگر اخراجات کے طور پر حکومت نے ایک لاکھ 51 ہزار831 روپے طالبہ کیلئے جاری کئے ہیں۔