انٹرٹینمنٹ

اداکارہ سلمان خان نے اپنے تحفظ کیلئے لائسنس ریوالور کی درخواست دی

سلمان خان شام 4 بجے اپنی سفید چمچماتی کار لیکر جب ، جنوبی ممبئی میں واقع ممبئی پولیس ہیڈکوارٹر پہنچے تو موجود پولیس عملہ اور دیگر افسران انکی جھلک دیکھنے کے لئے جمع ہوگئے ۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے جمعہ کو ممبئی پولیس کمشنر وویک پھانسالکر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اطلاعات کے مطابق انہوں نے خود کے تحفظ کے لیے لائسنس ریوالور کی درخواست بھی دی لیکن اداکار نے اس تعلق سے اخباری نمائندوں کو کچھ بتلانے سے انکار کیا ہے بلکہ اعلی پولیس افسران نے اسے ایک رسمی ملاقات قرار دیا۔

سلمان خان شام 4 بجے اپنی سفید چمچماتی کار لیکر جب ، جنوبی ممبئی میں واقع ممبئی پولیس ہیڈکوارٹر پہنچے تو موجود پولیس عملہ اور دیگر افسران انکی جھلک دیکھنے کے لئے جمع ہوگئے ۔

اداکار نے پولیس کمشنر فانسالکر سے تقریبا نصف گھنٹے سے زائد ملاقات کی ذرائع نے اسے رسمی ملاقات بتلاتے ہوِئے کہا کہ ملاقات کے دوران کسی کیس کے تعلق سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی ۔

تاہم ذرائع نے بتایا کہ اداکار نے ریوالور کے لائسنس کے لیے درخواست دی ہے اور مقامی باندرہ پولیس اسٹیشن نے انکی درخواست اور دستاویز کو کمشنر آفس میں بھیجا ہے۔ پولیس کمشنر سے ملاقات کے علاوہ اداکار نے وہاں جوائنٹ کمشنر آف پولیس (لا اینڈ آرڈر) وشواس نانگرے پاٹل سے بھی ملاقات کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا جس میں انہیں پنجابی گلوکار سدھو موسا والا کی طرز پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی

خط کے بعد سلمان خان اور انکے اہل خانہ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔ گلابی رنگ کا ٹی شرٹ اور سیاہ پینٹ زیب تن کئے خان نے کمشنر آفس میں چند پولیس کانسٹیبل سے مصافحہ بھی کیا ۔ اس موقع پر منتظر اخبار نویسیوں سے سلمان خان نے کوئ گفتگو نہیں کی بلکہ وہ سیدھا اپنی کار میں بیٹھ کر چلے گئے ۔