حیدرآباد

مدینہ بس حادثہ ۔ حیدرآباد کے عمرہ زائرین کی نمازِ جنازہ مسجدِ نبویؐ میں ادا کی جائے گی، تدفین جنتُ البقیع میں ہوگی

سعودی عرب کے مدینہ کے قریب پیش آئے ہولناک بس حادثے میں شہید ہونے والے حیدرآباد کے عمرہ زائرین کی نمازِ جنازہ ہفتہ، 22 نومبر کو نمازِ ظہر کے بعد مسجدِ نبویؐ میں ادا کی جائے گی۔ نمازِ جنازہ کی امامت شیخ عبدالباری الثُبیتی کریں گے۔

حیدرآباد: سعودی عرب کے مدینہ کے قریب پیش آئے ہولناک بس حادثے میں شہید ہونے والے حیدرآباد کے عمرہ زائرین کی نمازِ جنازہ ہفتہ، 22 نومبر کو نمازِ ظہر کے بعد مسجدِ نبویؐ میں ادا کی جائے گی۔ نمازِ جنازہ کی امامت شیخ عبدالباری الثُبیتی کریں گے۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام

نمازِ جنازہ کے بعد شہداء کی تدفین جنتُ البقیع میں کی جائے گی، جو اسلامی تاریخ کا انتہائی مقدس قبرستان ہے، جہاں بے شمار صحابہ کرام رضوان اللہ علیہ اجمعین مدفون ہیں۔

یاد رہے کہ پیر کی صبح مدینہ کے قریب پیش آئے اس دلخراش حادثے نے پوری ملتِ اسلامیہ اور خاص طور پر حیدرآباد کے عوام کو غمزدہ کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ڈیزل ٹینکر سے ٹکرانے کے بعد عمرہ زائرین کی بس میں شدید آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں 45 زائرین شہید ہوگئے جن میں دس بچے بھی شامل ہیں۔

شہداء کی اکثریت عاصف نگر، جھِرّہ، مہدی پٹنم اور تولی چوکی سے تعلق رکھتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق 54 افراد 9 نومبر کو جدہ روانہ ہوئے تھے۔ ان میں سے چار افراد کار کے ذریعے مدینہ پہنچے، چار مکہ مکرمہ میں ہی رک گئے، جبکہ باقی 46 افراد اسی بس میں سفر کر رہے تھے جو حادثے کا شکار ہوئی۔

حادثے میں 45 افراد موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ واحد زندہ بچ جانے والے عبدالشعیب محمد سعودی عرب کے اسپتال میں آئی سی یو میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔

حیدرآباد سمیت دنیا بھر سے تعزیت اور دعاوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ متاثرہ خاندان شدید صدمے اور غم کی کیفیت میں ہیں۔