مہاراشٹرا بس حادثہ، صدر مرمو، نائب صدر دھنکڑ اور امیت شاہ نے افسوس کا اظہار کیا
مورمو نے ٹوئیٹ کرکے اپنے تعزیتی پیغام میں ،”مہاراشٹر کے بلڈھانہ میں دل دہلانے دینے والے سانحہ میں بچوںاور خواتین سمیت کئی انمول زندگیوںکو ختم ہونا بے حد پریشان کرنے والا ہے۔
نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مورمو،نائب صدر جگدیپ دھنکھڑاور مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے ہفتہ کو مہاراشٹر بلڈھانہ ضلع میں ہوئے سڑک حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مورمو نے ٹوئیٹ کرکے اپنے تعزیتی پیغام میں ،”مہاراشٹر کے بلڈھانہ میں دل دہلانے دینے والے سانحہ میں بچوںاور خواتین سمیت کئی انمول زندگیوںکو ختم ہونا بے حد پریشان کرنے والا ہے۔
سوگوار خاندان کے لئے میری گہری تعزیت ہے۔ ایشور اس دکھ کو برداشت کرنے کے لئے لواحقین کو حوصلہ دے۔ میں زخمیوں کو جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتی ہوں۔“
دھنکھڑ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر بھی لکھا ،” مہاراشٹر کے بلڈھانہ میں ایک افسوس ناک بس حادثہ میں لوگوں کی موت سے گہرا دکھ ہوا ہے۔ میری تعزیت غم میں ڈوبے خاندان کے ساتھ ہے۔
اس مشکل وقت میں انہیں طاقت اور دلاسا ملے ۔زخمیوں کو جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔“ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی مہاراشٹر میں ہوئے اس میں افسوس کا اظہار کیا ۔ مسٹر شاہ نے ٹوئیٹر پر تعزیتی پیغام میں کہا ،” مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع میں سڑک حادثہ دل دہلانے والاہے ۔
دکھ کی اس کھڑی میں میری تعزیت ان لوگوں کے خاندان کے ساتھ ہے جنہوں نے اس بھیانک حادثہ میں اپنی جان گنوا دی۔ انتظامیہ کی طرف سے زخمیوں کو فوری علاج مہیا کرائی جا رہی ہے ۔ میں ایشور سے ان کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔“
بلڈھانہ ضلع میں سمردھی ایکسپریس وے پر کل دیر رات بس میں آگ لگنے کے افسوس ناک واقعہ میں کم از کم 25مسافر وں کی جل کر موت ہو گئی ۔