مہاراشٹرا

مہاراشٹر کے نگراں چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے طبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل

شیو سینا کے رہنما سنجے شرسٹ کے مطابق انتخابات کے دوران چیف منسٹر بیمار تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے پوری طاقت سے انتخابی مہم چلائی اور مہایوتی کی فتح کے بعد وہ اپنے آبائ گاؤں چلے گئے لیکن وہاں انکی طبعیت خراب ہوگئ جسکے بعد وہ اپنی تھانہ رہائش گاہ واپس آگئے

ممبئی: مہاراشٹر کے نگراں چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے کو منگل کی صبح ان کی طبیعت خراب ہونے کے بعد تھانے کے ایک نجی جوپیٹر اسپتال میں داخل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
رشبھ پنت ایر لفٹ کے ذریعہ امبانی ہاسپٹل منتقل
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال

اطلاعات کے مطابق صبح اپنے رکن پارلیمنٹ فرزند ششی کانت شنڈے کے ہمراہ وہ بزریعہ کار اسپتال پہونچے جہاں ڈاکٹروں نے انکا ابتدائ معائنہ کرنے کے بعد مکمل طبی معائنے کی سفارش کی جس کے سبب انھیں اسپتال میں داخل کیا گیا فی الوقت وہ معائنہ کے مختلف مراحل سے گزر رہے ہے لیکن انکی طبعیت ٹھیک ہے

شیو سینا کے رہنما سنجے شرسٹ کے مطابق انتخابات کے دوران چیف منسٹر بیمار تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے پوری طاقت سے انتخابی مہم چلائی اور مہایوتی کی فتح کے بعد وہ اپنے آبائ گاؤں چلے گئے لیکن وہاں انکی طبعیت خراب ہوگئ جسکے بعد وہ اپنی تھانہ رہائش گاہ واپس آگئے

انہوں نے کہا کہ علاج کے بعد کوئ افاقہ نہیں ہونے کی وجہ سے انھیں آج جوپیٹر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ذرائع نے بتلایا کہ وزیراعلی کو گلے میں تکلیف ہے اور انکا ایم آر آئ ٹیسٹ کرایا گیا جسکی رپوٹ موصل ہونے کے بعد انکا مکمل علاج شروع ہوگا

واضح رہیکہ ریاست کے نئے وزیراعلی کی حلف برداری کی رسم ۵ دسمبر کو منعقد ہونے والی ہے سوشل میڑیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں نگراں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ان کی صحت بہتر ہے۔ ان کی صحت کی حالت کے بارے میں پوچھے جانے پر ایکناتھ شنڈے نے کہا ’’بڑھیا ہے‘‘۔