مہاراشٹرا

مہاراشٹر: تھانے ضلع میں ایک ٹیکسی سے لاکھوں کا گانجہ برآمد، چار گرفتار

میرا بھائیندر-واسائی ویرار پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ڈاکٹر وجے کمار مراٹھے نے بدھ کو بتایا کہ یہ کارروائی 29 مئی کو میرا گاؤتھن علاقے کے مہاجن واڑی میں کی گئی جہاں ایک ٹیکسی میں سوار تین افراد کو روکا گیا۔

ممبئی: مہاراشٹر کے تھانے ضلع میں پولیس نے ایک ٹیکسی سے 34.484 کلو گرام گانجہ برآمد کرتے ہوئے 6.89 لاکھ روپے مالیت کی منشیات ضبط کی ہے، اس کارروائی میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بھینسہ میں آن لائن سٹہ گینگ کا پردہ فاش،اہم رکن گرفتار ،دیڑھ کروڑ کا سونا، نقدی و دستاویزات برآمد
"Excuse me” کہنا پڑا مہنگ ،ماں اور بچہ تشدد کا شکار
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!

میرا بھائیندر-واسائی ویرار پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ڈاکٹر وجے کمار مراٹھے نے بدھ کو بتایا کہ یہ کارروائی 29 مئی کو میرا گاؤتھن علاقے کے مہاجن واڑی میں کی گئی جہاں ایک ٹیکسی میں سوار تین افراد کو روکا گیا۔

گاڑی کی مکمل تلاشی لینے پر 34.484 کلو گرام گانجا برآمد ہوا، جس کی قیمت غیر قانونی مارکیٹ میں 6,89,680 روپے بتائی گئی ہے۔


پولیس نے بتایا کہ ٹیکسی میں سوار تینوں افراد، بشمول ڈرائیور، ممبئی سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے ملزمین کے قبضے سے 7,500 روپے نقد اور ٹیکسی بھی ضبط کر لی۔ تفتیش کے دوران نوی ممبئی کے کاموٹھے علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کو بھی گرفتار کیا گیا، جس نے مبینہ طور پر دیگر ملزمین کو گانجا فراہم کیا تھا۔