حیدرآباد

حیدرآباد: کار سے 50لاکھ روپئے کی رقم ضبط

شہرحیدرآباد میں مادھاپورایس اوٹی پولیس نے کل شب ایک کار سے 50لاکھ روپئے کی رقم ضبط کی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں مادھاپورایس اوٹی پولیس نے کل شب ایک کار سے 50لاکھ روپئے کی رقم ضبط کی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

ایک اطلاع پر رائے درگم پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک کار میں رقم کی منتقلی کی اطلاع پر اس کار کی تلاشی لی گئی جس پر اس بھاری رقم کا پتہ چلا۔

وکرم نامی شخص اس رقم کے مناسب دستاویزات کے بغیر یہ رقم منتقل کررہا تھا۔یہ رقم مہاراشٹرا لے جائی جارہی تھی۔

وکرم نے پولیس کو بتایا کہ یہ رقم رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے متعلق ہے تاہم وہ اپنے دعوی کی حمایت میں دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہا۔

جس کے بعد یہ رقم ضبط کرلی گئی جو آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے حوالے کردی جائے گی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

a3w
a3w