مہاراشٹرا

مہاراشٹرا: آر ٹی سی بس الٹ گئی، 15 مسافر زخمی۔ ناسک میں دو سڑک حادثات، 6 ہلاک

مہاراشٹر میں پونے-بنگلورو قومی شاہراہ پر ٹاپ پھاٹا کے مقام پر پیر کی صبح ریاستی ٹرانسپورٹ کی بس پلٹنے سے 15 سے زیادہ مسافر شدید زخمی ہوگئے جبکہ اتوار کی رات ناسک میں دو علیحدہ سڑک حادثات میں 6 افراد کی موت ہوگئی۔

کولہاپور/ناسک: مہاراشٹر میں پونے-بنگلورو قومی شاہراہ پر ٹاپ پھاٹا کے مقام پر پیر کی صبح ریاستی ٹرانسپورٹ کی بس پلٹنے سے 15 سے زیادہ مسافر شدید زخمی ہوگئے جبکہ اتوار کی رات ناسک میں دو علیحدہ سڑک حادثات میں 6 افراد کی موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ تھانے سے چاند گڑھ آرہی بس نے کنٹرول کھو دیا اور ایک مندر کے سامنے موڑ پر پلٹ گئی۔ اس واقعہ میں تقریباً 15 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو چھترپتی پرمیلاراہے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اسی دوران ناسک سے ملی اطلاع میں بتایا گیا کہ ضلع کے منماڈ کے نزدیک اتوار کی رات دو الگ الگ سڑک حادثات میں دو بھائیوں سمیت چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

دیہی پولیس نے بتایا کہ پہلے واقعے میں منماڈ-یولا روڈ پر منماڈ کے نزدیک ایک کار کنٹینر سے آمنے سامنے سے ٹکرا گئی، جس سے پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ وہ منماڈ کے نزدیک کنڈلگاؤں میں بھگوان مہسوبا کے درشن کرنے کے بعد ناسک جا رہے تھے۔

مرنے والوں کی شناخت شریاس دھناوتے، گنیش سوناونے، للت سوناونے، روہت دھناوتے اور پرتیک نائک کے طور پر ہوئی ہے۔

ایک اور واقعہ میں ضلع کے منماڈ قصبے کے چونڈی گھاٹ کے نزدیک منماڈ-مالیگاؤں روڈ پر ایک کنٹینر سے ٹکرانے کے بعد کار ڈرائیور موقع پر ہی موت ہوگئی اور چار زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرین سائی بابا کی درشن کے لئے شرڈی جارہے تھے۔

a3w
a3w