کانگریس کی قیادت میں آج انڈیا گروپ کی اہم میٹنگ
کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ حکومت بنانے کا دعویٰ کرنے سمیت مستقبل کی حکمت عملی پر صرف اتحاد کی میٹنگ میں ہی بات کی جائے گی، جس نے متحد ہوکر الیکشن لڑا۔
نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات 2024 میں شاندار کارکردگی کے بعد انڈیا گروپ کے لیڈر چہارشنبہ کو یہاں ایک اہم میٹنگ کریں گے جس میں نتائج کے بعد حکمت عملی تیار کی جائے گی ۔
کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے ایکس پر کہا، "انڈیا گروپ کے لیڈر آج شام 18.00 بجے 10، راجہ جی مارگ پر انتخابی نتائج اور اس کے بعد کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کے لئے ملاقات کریں گے انڈیا گروپ کے لیڈروں نے میٹنگ کے لیے قومی دارالحکومت پہنچنا شروع کر دیا ہے۔
اس سے قبل، کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ حکومت بنانے کا دعویٰ کرنے سمیت مستقبل کی حکمت عملی پر صرف اتحاد کی میٹنگ میں ہی بات کی جائے گی، جس نے متحد ہوکر الیکشن لڑا۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس اپنے تمام اتحادیوں کا احترام کرتی ہے۔ گاندھی نے وایناڈ (کیرالہ) اور رائے بریلی (اتر پردیش) دونوں پارلیمانی نشستوں پر کافی بڑے فرق سے کامیابی حاصل کی ہے۔