حیدرآباد
حیدرآباد کے علاقہ وجے نگر کالونی میں بڑا آتشزدگی کا واقعہ
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، پولیس اور ہنگامی خدمات کی ٹیمیں فوری طور پر وہاں پہنچ گئیں۔ فائر فائٹرس نے چار فائر انجنوں کی مدد سے مسلسل تین گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقہ وجے نگر کالونی میں منگل کی صبح ایک بڑا آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔
آگ اچانک رات تقریباً 2 بجے ایک کار میکانک شاپ میں بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں اٹھنے والے سیاہ دھوئیں اور آگ کے شعلوں نے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، پولیس اور ہنگامی خدمات کی ٹیمیں فوری طور پر وہاں پہنچ گئیں۔ فائر فائٹرس نے چار فائر انجنوں کی مدد سے مسلسل تین گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔
حکام کے مطابق فائر فائٹرس کی بروقت کارروائی سے آگ کو قریبی عمارتوں تک پھیلنے سے روک دیا گیا جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
نامپلی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور آگ لگنے کی وجوہات کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔