مالیگاؤں دھماکہ کیس، اپیلوں کی سماعت ملتوی
2008ء کے مالیگاؤں بم دھماکہ کیس کے 7 ملزمین کو بری کئے جانے کے خلاف داخل اپیل کی سماعت بمبئی ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کے دن اس بنیاد پر ملتوی کردی کہ مہلوکین کے جن ورثاء نے اپیل دائر کی ہے ان کی تفصیلات ادھوری ہیں۔
ممبئی (پی ٹی آئی) 2008ء کے مالیگاؤں بم دھماکہ کیس کے 7 ملزمین کو بری کئے جانے کے خلاف داخل اپیل کی سماعت بمبئی ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کے دن اس بنیاد پر ملتوی کردی کہ مہلوکین کے جن ورثاء نے اپیل دائر کی ہے ان کی تفصیلات ادھوری ہیں۔
کیس کے 7 ملزمین بشمول بی جے پی کی سابق رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت کو بری کیا گیا تھا۔ ہائی کورٹ نے منگل کے دن کہا تھا کہ ہر کوئی اپیل دائر نہیں کرسکتا۔
اس نے پوچھا تھا کہ مہلوکین کے ورثاء میں کن کن پر بطور گواہ جرح ہوئی تھی یہ بتایا جائے۔ چہارشنبہ کے دن اپیل دائر کرنے والوں کے وکیل نے تفصیلات کا چارٹ داخل کیا لیکن چیف جسٹس سری چندرشیکھر اور جسٹس گوتم انکھڑ پر مشتمل بنچ نے اسے نامکمل قرار دیا۔
مہلوکین کے ورثاء کے وکیل نے بتایا کہ اپیل دائر کرنے والوں میں پہلا نام نثار احمد کا ہے جن کا بیٹا دھماکہ میں ہلاک ہوا تھا لیکن وہ سماعت کے دوران گواہ نہیں تھے۔
اپیل دائر کرنے والے 6 افراد میں صرف 2 پر استغاثہ کے گواہ کے طور پر جرح ہوئی تھی۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ چارٹ میں اس کی وضاحت نہیں ہے۔ عدالت نے جمعرات کے تک سماعت ملتوی کردی۔