جنوبی بھارت

ٹاملناڈو میں انجینئرنگ کے طالب علم نے خودکشی کر لی

پولیس نے بتایا کہ نکھل نے زہر کھا کر کل آدھی رات کو اپنے دوست کو فون کیا تھا۔ اس کا دوست اس کے اپارٹمنٹ میں گیا اور اسے بے ہوش پایا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واقع پر پہنچی اور اسے علاج کے لیے اسپتال لے گئی جہاں آج اس کی موت ہوگئی۔

چینائی: ٹاملناڈو کے چنگل پٹو ضلع کے پوتھیری میں واقع ایک نجی یونیورسٹی میں انجینئرنگ کے ایک طالب علم نے اتوار کو اپنے اپارٹمنٹ میں زہر کھا کر خودکشی کر لی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ متوفی کی شناخت نکھل جوزف جیمز کے طور پر کی گئی ہے۔ بائیس سالہ جیمز یونیورسٹی میں ایرو اسپیس انجینئرنگ میں بی ٹیک کورس کا طالب علم تھا۔ وہ دوسرے طلباء کے ساتھ ایک اپارٹمنٹ میں رہ رہا تھا۔

پولس نے بتایا کہ نکھل نے زہر کھا کر کل آدھی رات کو اپنے دوست کو فون کیا تھا۔ اس کا دوست اس کے اپارٹمنٹ میں گیا اور اسے بے ہوش پایا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واقع پر پہنچی اور اسے علاج کے لیے اسپتال لے گئی جہاں آج اس کی موت ہوگئی۔ ان کا خاندان ممبئی میں رہتا ہے اور انہیں اس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ مرائی ملائی نگر پولیس نے کیس درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔