قومی
ممتابنرجی، پھر چیف منسٹر بنیں گی: اکھلیش یادو
سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے اتوار کے دن اعتماد ظاہر کیا کہ ممتابنرجی پھر ایک بار چیف منسٹر مغربی بنگال بنیں گی۔ ریاست میں جاریہ اسمبلی الیکشن میں انہیں تاریخی خط اعتماد ملے گا۔
لکھنؤ (پی ٹی آئی) سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے اتوار کے دن اعتماد ظاہر کیا کہ ممتابنرجی پھر ایک بار چیف منسٹر مغربی بنگال بنیں گی۔ ریاست میں جاریہ اسمبلی الیکشن میں انہیں تاریخی خط اعتماد ملے گا۔
لکھنؤ میں اپنے پارٹی دفتر میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ تنہاء جدوجہد کے باوجود ممتابنرجی فاتح بن کر ابھررہی ہیں۔
الیکشن کمیشن بی جے پی کی ملی بھگت سے کتنے ہی عہدیدار بدل دے یا بی جے پی الیکشن کمیشن سے ساز باز کرے، کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ ڈی جی پی، چیف سکریٹری اور دیگر عہدیداروں کو ہٹائے جانے کے باوجود عوام، تاریخی اعتماد کے ساتھ ممتابنرجی کو پھر چیف منسٹر منتخب کرنے والے ہیں۔