تعلیم و روزگار

شیڈول سے قبل انٹرمیڈیٹ میں داخلہ نہ لیں

تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے پرائیویٹ کالجس انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ بورڈ کے جاری کردہ داخلہ شیڈول کے مطابق داخلے کریں۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے پرائیویٹ کالجس انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ بورڈ کے جاری کردہ داخلہ شیڈول کے مطابق داخلے کریں۔

متعلقہ خبریں
جامعہ نظامیہ میں جدید داخلے
انٹرمیڈیٹ بورڈ نے تعلیمی سال 25-2024 کا کیلنڈر جاری کیا
ٹی ایس ایمسٹ (بی پی سی) اور آئی سیٹ میں داخلوں کی کونسلنگ کاشیڈول جاری
یکم اپریل سے انٹرمیڈیٹ کلاسس نہیں ہوں گی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان

بورڈ نے مطلع کیا ہے کہ آنے والے تعلیمی سال 2024-25 کے لئے داخلہ کا شیڈول جاری نہیں کیا ہے۔ لہذا، طلباء اور والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سے داخلہ کے شیڈول سے پہلے جونیئر کالجوں میں داخلہ نہ لیں۔

اطلاع میں والدین کو بتایا گیا کہ ان کے بچوں کو صرف الحاق شدہ جونیئر کالجس میں ہی داخلہ دلوائیں۔ پرائیویٹ جونیئر کالجس کی تمام انتظامیہ کو بتایا کہ داخلے تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے اعلان کردہ داخلہ شیڈول کے مطابق سختی سے کئے جائیں۔

اس شیڈول سے کوئی بھی انحراف اصولوں کی خلاف ورزی ہے اور اس سے سختی سے نمٹا جائے گا اور قابل اطلاق دفعات کے مطابق مناسب کارروائی شروع کی جائے گی۔

a3w
a3w