قومی

نتن گڈکری کے بنگلہ میں بم کی دھمکی دینے والا گرفتار

پولیس نے اتوار کے دن ایک شخص کو ناگپور میں مرکزی وزیر نتن گڈکری کے بنگلہ میں بم رکھے جانے کی دھمکی دینے پر گرفتار کرلیا۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

ناگپور (پی ٹی آئی) پولیس نے اتوار کے دن ایک شخص کو ناگپور میں مرکزی وزیر نتن گڈکری کے بنگلہ میں بم رکھے جانے کی دھمکی دینے پر گرفتار کرلیا۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

اِس شخص نے آج صبح ایمرجنسی نمبر 112پر سٹی پولیس کنٹرول روم کو فون کیا تھا۔ حکام فوری حرکت میں آگئے۔ مرکزی وزیر کے بنگلہ میں کوئی بم نہیں ملا۔

دوران تحقیقات پولیس نے اس موبائل نمبر کا پتہ چلایا جس سے کال کی گئی تھی۔ ناگپور سٹی کے شکر دارا علاقہ میں ویمادواخانہ کے قریب تلسی باغ روڈ کے رہنے والے اومیش وشنوراوت کے نام پر یہ نمبر رجسٹرڈ ہے۔

پولیس نے موبائل لوکیشن کی مدد سے راوت کو ویمادواخانہ کے احاطہ سے پکڑ لیا۔ پوچھ تاچھ کے بعد اسے کرائم برانچ نے گرفتار کرلیا۔ کہا جاتا ہے کہ وہ دیسی داروخانہ میں کام کرتا ہے۔

تحقیقات جاری ہیں کہ اس نے یہ شرارت کیوں کی۔ یہ بھی پتہ چلایا جارہا ہے کہ آیا وہ سابق میں بھی ایسی شرارتیں کرچکا ہیں۔