زنانہ زیر جامہ کمپنی سے خواتین کا ڈاٹا چوری کرنے والا شخص گرفتار
ایک چونکا دینے والے انکشاف میں راجستھان پولیس کی خصوصی وِنگ نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا، جس نے آن لائن خواتین کے زیرجامہ فروخت کرنے والی کمپنی سے 15 لاکھ خواتین کے شخصی ڈاٹا کا سرقہ کیا۔
جئے پور: ایک چونکا دینے والے انکشاف میں راجستھان پولیس کی خصوصی وِنگ نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا، جس نے آن لائن خواتین کے زیرجامہ فروخت کرنے والی کمپنی سے 15 لاکھ خواتین کے شخصی ڈاٹا کا سرقہ کیا۔
ملزم نے ڈاٹا کا سرقہ کیا، جس میں خواتین کے نام، پتے، موبائل نمبرس، ای میل آئی ڈی اور خواتین کے زیر جامہ کا سائز شامل ہے۔ اس شخص نے ڈاٹا کا سرقہ کرنے کے بعد کمپنی کو بلیک میل کیا۔
کمپنی نے ابتداء میں معاملہ پر خاموشی اختیار کرنے کی کوشش کی، مگر جب ملزم نے رقم کے لیے مسلسل مطالبہ کیا تو کمپنی کی طرف سے ایس او جی میں ایک شکایت درج کرائی گئی۔
ایس او جی نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا، جس کی اُدے پور کے متوطن سنجے سونی کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔
عہدیداروں نے کہا کہ خطرناک سارق نے آن لائن زنانہ زیر جامہ فروخت کرنے والی کمپنی کا سسٹم ہیاک کرتے ہوئے ڈاٹا کا سرقہ کیا۔
مذکورہ شخص نے کمپنی کو بلیک میل کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ہندو خواتین کے شخصی ڈاٹا پر مفاہمت کی۔ ملزم نے یہ الزام بھی لگایا کہ یہ مسلم ممالک کو اطلاعات فروخت کررہی تھی۔