تلنگانہ

بی آر ایس ایم پی کے فاؤنڈیشن کوالاٹ کردہ اراضی منسوخ

تلنگانہ ہائی کورٹ نے پیر کے روز حیدرآباد میں ایک فاؤنڈیشن کوجس کے سربراہ بی آر ایس کے ایک ایم پی وہیٹروگروپ کے صدر نشین بی پارتھاساردھی ریڈی ہیں‘15 ایکڑ سرکاری اراضی کے الاٹ منٹ کومنسوخ کردیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے پیر کے روز حیدرآباد میں ایک فاؤنڈیشن کوجس کے سربراہ بی آر ایس کے ایک ایم پی وہیٹروگروپ کے صدر نشین بی پارتھاساردھی ریڈی ہیں‘15 ایکڑ سرکاری اراضی کے الاٹ منٹ کومنسوخ کردیا۔

متعلقہ خبریں
ہائی کورٹ کی مداخلت پر تلنگانہ بلیک آؤٹ سے بچ گیا
سپریم کورٹ کا تلنگانہ ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چالینج کردہ عرضی پر سماعت سے اتفاق
یو ٹیوب اور گوگل کو ہائی کورٹ کی نوٹس
ہائی کورٹ سے ریونت ریڈی کو راحت
بی آر ایس رکن اسمبلی جی سنیتا مہندر ریڈی کو 10 ہزار کا جرمانہ

چیف جسٹس اجل بھویان کی زیر قیادت دو رکنی بنچ نے سائی سندھوفاؤنڈیشن ٹرسٹ کو گچی باؤلی کے قریب خانم میٹ میں قیمتی سرکاری اراضی کے الاٹ منٹ کے متعلق 2018 میں جاری کردہ جی اوکوبھی کالعدم قرار دے دیا۔

اس ٹرسٹ کویہاں ایک کینسر ہاسپٹل کی تعمیر کے لئے حکومت نے قیمتی سرکاری 15 ایکڑاراضی الاٹ کی تھی تاہم عدالت العالیہ نے اس الاٹ منٹ کومنسوخ کردیا۔ایک ماہر بشریات ڈاکٹر ارمیلاپنگلے اور انسانی حقوق کے ایک جہدکار سریش کمار اور دوسروں کی جانب سے دائر کردہ مفاد عامہ کی ایک عرضی پر آج ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔

22 مارچ 2018کوحکومت نے ایک ہاسپٹل کی تعمیر کرنے اوریہاں کینسراور دیگر امراض کے علاج کے لئے فاؤنڈیشن کو15ایکڑقیمتی اراضی الاٹ منٹ کاجی او59 جاری کیا تھا۔اس جی اوکے تحت حکومت نے فاؤنڈیشن کو 33 سال کی مدت تک 15ایکڑ اراضی معمولی رقم 1.47 لاکھ روپے سالانہ لیزپر دے دی تھی۔

درخواست گزاروں نے اس قیمتی اراضی کو جس کی مالیت 500 کروڑ روپے بتائی گئی ہے‘ معمولی رقم پر لیز پر دینے سے متعلق حکومت کے جی اوکوعدالت میں چیالنج کیا۔ درخواست گزاروں نے عدالت کے سامنے دلائل رکھے کہ سائی سندھوفاؤنڈیشن کے صدر نشین پارتھاساردھی ریڈی پر پی ایم ایل اے کے تحت منی لانڈرنگ کے الزامات بھی ہیں۔

انہوں نے اس ضمن میں ضلع کلکٹر کی رپورٹ بھی عدالت میں داخل کی۔کلکٹر کی اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس اراضی کی مارکٹ ویلیو75ہزار روپے فی مربع گز بتائی گئی ہے۔اس حساب سے اس اراضی کی جملہ قیمت 500کروڑ روپے سے زائد ہے جبکہ لیز پر دی جانے والی سالانہ رقم 50 کروڑ روپے ہوتی ہے۔

حکومت نے فاؤنڈیشن کو الاٹ کردہ اراضی کے عمل کی مدافعت کی۔ ایڈوکیٹ جنرل بی ایس پرساد نے عدالت کو بتایا کہ اس مسئلہ پر اقتصادی پہلو کومدنظر نہیں رکھنا چاہئے کیونکہ ملک میں ہارٹ ٹیک کے بعد کینسر سے ہونے والی اموات دوسرے نمبر پر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صدر نشین سائی سندھوفاؤنڈیشن ہی ہیٹروگروپ کے سی ای او ہیں۔پارتھاساردھی ریڈی‘ حیدرآبادکی جنرک فارماسیوٹیکل کمپنی کے بانی اور سربراہ ہیں۔ گزشتہ سال بی آرایس نے ریڈی کو راجیہ سبھا الیکشن میں پارٹی کا امیدوار بنایاتھااور بلامقابلہ ایوان بالا کے لئے منتخب ہوگئے۔

a3w
a3w