دہلی

کنہیا کمار پر سیاہی پھینکنے پر ایک شخص گرفتار

ڈپٹی کمشنر پولیس (نارتھ ایسٹ) نے بتایا کہ میٹنگ کی میزبانی عام آدمی پارٹی کونسلر چھایا شرما کررہی تھیں۔ بعض لوگوں نے کنہیا کمار کو پہلے پھول کا ہار پہنایا اور اس کے بعد سیاہی پھینک کر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

نئی دہلی: دہلی پولیس نے حلقہ لوک سبھا شمال مشرقی دہلی سے کانگریس امیدوار کنہیا کمار پر سیاہی پھینکنے کے معاملہ میں ایک 41 سالہ شخص کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ ملزم کی شناخت نیو عثمان پور کے رہنے والے اجئے کمار عرف رنبیر بھٹی کی حیثیت سے ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
کنہیا کمار، ببر شیر ہے: کانگریس
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
خودساختہ ڈاکٹر گرفتار۔ 2 سل فونس، میڈیکل اشیاء ضبط

 پولیس کے بموجب 17مئی کو شام 6:53 بجے پولیس کنٹرول روم کو کال آئی تھی کہ کسی نے کنہیا کمار پر سیاہی پھینک دی۔ کنہیا کمار اس وقت عام آدمی پارٹی کے دفتر چوتھا پشتہ‘ ستیہ نارائن بھون نیو عثمان پور میں میٹنگ میں موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر پولیس (نارتھ ایسٹ) نے بتایا کہ میٹنگ کی میزبانی عام آدمی پارٹی کونسلر چھایا شرما کررہی تھیں۔ بعض لوگوں نے کنہیا کمار کو پہلے پھول کا ہار پہنایا اور اس کے بعد سیاہی پھینک کر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ پیر کے دن ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر کو پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔

a3w
a3w