حیدرآباد

550 واں سالانہ صندل مبارک آستانہء قتالیہ کولم پلی،ضلع نارائن پیٹ

عرس شریف تقاریب  صندل مالی  سجادہ نشین حضرت قبلہ مع فرزندان انجام دیا-

کولم پلی،ضلع نارائن پیٹھ: سرزمین بھارت میں اسلام کی تبلیغ تعلیمات و روحانی تربیت کا آغاز اولیاء اللہ کی محنت شاقہ،اللہ رب العزت کی خاص عطاوؤں و مہربانیوں کا تصدق ھے اور بالخصوص خانوادہء چشتیہ کا اہم رول رہا ھے اسی خانوادہ کے صوفی منش بزرگ حضرت سیدشاہ  قتال احمد حسینیؒ  ٹھیک 550 سال پہلے موجودہ تلنگانہ اسٹیٹ نارائن پیٹ ضلع موضعہ کولم پلی کی سرزمین کو اپنے قدوم لزوم میمنت سے رونق بخشی اور کفر وضلالت کے گھٹاٹوپ تاریک اندھیرے کو مٹا کر نور محمدی صل اللہ علیہ وعلی آلہ وصحبہ وسلم سے روشن و منور فرمایا دین اسلام کو آباد کیا اور محبت کا ایسا جام پلا دیا کہ غیر مسلم اور عیسائی بلا مذہب و ملت آج بھی آپ کے گن گاتے ہیں اور نذر و نیاز کے دئیے جلاتے ہیں آپ حضرت کا اسم شریف اسم اعظم بن کر ہر طرف گونجتا اور ہر دل کو سکون واطمینان بخشتا ھے آپ حضرت کا نام حضرت مخدوم سید شاہ احمد قتال حسینی رحمۃ اللہ علیہ ھے بروز جمعرات آپ حضرت کا 550 واں سالانہ صندل مبارک منایا گیا 06-11-2024 بروز چہار شنبہ 3 جُمادیٰ الاولیٰ کو بعد نماز مغرب حضرت سید شاہ حفیظ اللہ حسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین حضرت قبلہ کے دولت خانہ پر فاتحہ و لنگر کا اہتمام کیا گیا اور بعد لنگر جلسہ سیرت اولیاء کا اہتمام کیا گیا جلسہ کا آغاز حافظ سید شاہ عنایت اللہ حسینی صاحب کی قراءت کلام پاک سے ہوا اور شہنشاہ خطابت شیخ العقائد جامعہ نظامیہ حضرت مولانا مفتی سید شاہ عزیز اللہ قادری نقشبندی مجددی افتخاری صاحب قبلہ کی پُر اثر خطاب قرآن حکیم مدلل احادیث نبویؐ کی روشنی میں  محفل کو علمی وروحانی معلومات سے گرما دیا اور بعد ازاں محفل سماع کا انعقاد عمل میں لایا گیا- بعد نماز فجر 07-11-2024 بروز جمعرات 4 جمادی الاول حضرت قبلہ کے دولت خانہ سے ہمراہ رفاعی فقراء جلوس صندل مالی بدست مبارک سجادہ نشین آستانہ قتالیہ  پہنچا بعد سلام و فاتحہ خوانی تبرکات تقسیم عمل میں آئے اس موقع پر حضرت سید شاہ احمد علی نقشبندی چشتی محبوب نگر و حضرت محمّد محسن بابا قادری رائچور،سید شاہ معصوم حسینی بصری اور سید شاہ عارف اللہ حسینی کرناٹک کے علاوہ مشہور و معروف مشائخ حضرات نے شرکت کی سید شاہ رحمت اللہ حسینی صاحب و سید شاہ کلیم اللہ حسینی صاحب نے مہمانوں کا استقبال کیا اور سید شاہ آیت اللہ حسینی جانشین و سجادہ آستانہ قتالیہ کولم پلی نے تمام حضرات کی گلپوشی و شال پوشی کی اور تمام کا شکر ادا کیا تمام مراسم عرس شریف تقاریب  صندل مالی  سجادہ نشین حضرت قبلہ مع فرزندان انجام دیا-

متعلقہ خبریں
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد: شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے 110 ویں عرس مبارک کے موقع پر جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا