دوران پرواز تھپڑ کا نشانہ بننے والا مسلم شخص لاپتہ، افراد خاندان میں تشویش، پولیس میں شکایت درج (ویڈیو)
یہ معاملہ اس واقعہ سے جڑا ہے جو حال ہی میں انڈگو کی ممبئی سے کولکتہ جانے والی پرواز میں پیش آیا تھا۔ اس پرواز میں ایک مسافر نے دورانِ سفر اپنی سیٹ پر بیٹھے دوسرے مسافر کو اچانک تھپڑ مار دیا تھا۔

نئی دہلی: کولکتہ سے سلچر جانے والے انڈگو ایئر لائنز کے مسافر حسین احمد اچانک لاپتہ ہوگئے ہیں۔ افراد خاندان کے مطابق حسین کو کولکتہ سے سلچر کی کنیکٹنگ فلائٹ لینی تھی، لیکن وہ وہاں نہیں پہنچ سکے۔ ان کا موبائل فون بھی مسلسل بند آرہا ہے، جس کے باعث گھر والوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔ پولیس کو اطلاع دی گئی ہے اور مقامی تھانے میں شکایت بھی درج کرا دی گئی ہے۔
یہ معاملہ اس واقعہ سے جڑا ہے جو حال ہی میں انڈگو کی ممبئی سے کولکتہ جانے والی پرواز میں پیش آیا تھا۔ اس پرواز میں ایک مسافر نے دورانِ سفر اپنی سیٹ پر بیٹھے دوسرے مسافر کو اچانک تھپڑ مار دیا تھا۔ واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا تھا، جس میں دیکھا گیا کہ تھپڑ لگنے کے بعد متاثرہ مسافر رونے لگا اور عملہ اسے وہاں سے ہٹا دیتا ہے۔
Man goes missing after co-passenger slapped him on IndiGo flight, says family.
— Shaikh Shakeel (@ShaikhShakeel07) August 2, 2025
इंडिगो फ्लाइट में थप्पड़ कांड का पीड़ित हुआ लापता, परिवार की बढ़ी चिंता, शिकायत कराया दर्ज #indigoflight #MissingPerson #BreakingNews #Indigo #flightcrew pic.twitter.com/TqvuEMUxSb
ویڈیو میں جہاز کے عملہ کا ایک رکن ملزم مسافر کو کہتے ہوئے نظر آتا ہے کہ "ایسا مت کرو”، جبکہ دوسرے مسافروں کو یہ پوچھتے سنا گیا کہ اس نے تھپڑ کیوں مارا اور اسے کس حق سے کسی کو مارنے کا اختیار ہے۔ بعض عینی شاہدین کے مطابق تھپڑ کھانے والے مسافر کو اس واقعہ کے بعد گھبراہٹ کا دورہ پڑا تھا۔
یہ واقعہ ایربس A321 طیارے میں پیش آیا جیسے ہی پرواز کولکتہ اتری، ملزم مسافر کو فوراً پولیس کے حوالہ کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس جھگڑے میں شامل دونوں مسافر مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔
ایئر لائن نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی ایک پرواز میں پیش آنے والے اس ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع ہے۔ ایسے بدتمیزانہ رویہ کو بالکل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔
We are aware of an incident involving a physical altercation on board one of our flights. Such unruly behaviour is completely unacceptable and we strongly condemn any actions that compromise the safety and dignity of our passengers and crew.
— IndiGo (@IndiGo6E) August 1, 2025
Our crew acted in accordance with…
ہم اپنے مسافروں اور عملہ کی حفاظت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے۔ طیارے کے عملہ نے مقررہ طریقہ کار کے مطابق کارروائی کی اور اسے لینڈنگ کے بعد سیکیورٹی حکام کے حوالہ کر دیا گیا۔ تمام متعلقہ ریگولیٹری ایجنسیوں کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔
حسین احمد کے افراد خاندان کا کہنا ہے کہ وہ کولکتہ سے سلچر کی فلائٹ پکڑنے والے تھے، لیکن وہاں نہ پہنچنے پر گھر والے سلچر ایرپورٹ پر ان کا انتظار کرتے رہے۔ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود کوئی پتہ نہ چلنے پر سب نے فکر مندی ظاہر کی ہے۔ فی الحال پولیس لاپتہ شخص کی تلاش میں مصروف ہے۔