شمالی بھارت

اگر وزیر اعظم چاہیں تو منی پور کی آگ بجھ سکتی ہے: راہول گاندھی

راہول گاندھی چہارشنبہ کو راجستھان کے بانسواڑہ ضلع کے مشہور مانگڑھ دھام میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی سوچ نے منی پور کو آگ لگا دی۔

بانسواڑہ: کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر اس کی سوچ سے منی پور میں آگ لگنے اور بھارت ماتا کو قتل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی چاہیں تو اس آگ کو دو تین دن میں بجھا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول
منی پور کی صورتحال پر وزارت ِ داخلہ میں کل اہم میٹنگ
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)

راہول گاندھی چہارشنبہ کو راجستھان کے بانسواڑہ ضلع کے مشہور مانگڑھ دھام میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی سوچ نے منی پور کو آگ لگا دی۔

 منی پور میں تین چار ماہ سے آگ جل رہی ہے، لوگ مارے جا رہے ہیں، خواتین کی عصمت دری ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا، ”میں نے آج پارلیمنٹ میں کہا کہ منی پور میں بھارت ماتا کا قتل ہواے ۔ بی جے پی والے جہاں بھی جاتے ہیں، ہندوستان کی آواز کو دبانے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے نظریے نے بھارت ماتا کا قتل کیا ہے اور منی پور میں تین چار ماہ سے آگ لگی ہوئی ہے، اگر وزیر اعظم چاہیں تو دو تین دن میں اس آگ کو بجھا سکتے ہیں۔ اگر فوج کو یہ آگ دو دن میں بجھانے کا کہا جائے تو وہ دو دن میں بجھا دے گی لیکن وزیراعظم اس آگ کو جلانا چاہتے ہیں۔

راہول گاندھی نے کہا کہ تین مہینے ہو گئے ہیں ایسا لگتا ہے جیسے منی پور ہندوستان کا حصہ ہی نہیں ہے، وزیر اعظم نے اس پر ایک لفظ بھی نہیں بولا۔

میں وہاں گیا اور لوگوں سے ملا اور بات کی لیکن وزیر اعظم نے ایک لفظ بھی نہیں کہا، وہ جہاں جاتے ہیں، کسی نہ کسی کو لڑا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نفرت اور تشدد پھیلانے سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

راجستھان کی کانگریس حکومت اور وزیر اعلی اشوک گہلوت کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "ہماری حکومت نے راجستھان میں بہت سے شاندار کام کیے ہیں اور اس کی وزیر اعلی چرنجیوی ہیلتھ انشورنس اسکیم ملک کی بہترین اسکیم ہے۔ اسی طرح پرانی پنشن اسکیم سمیت مفاد عامہ کی کئی اسکیمیں ہیں جن سے لوگ مستفید ہورہے ہیں۔