کھیل

منوبھاکر، اولمپکس کی اختتامی تقریب میں ہندوستان کی پرچم بردار ہوں گی

اسٹار خاتون شوٹر منو بھاکر پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب میں ہندوستان کی پرچم بردار ہوں گی۔ منوبھاکر نے پیرس گیمز میں دو کانسی کے تمغے جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔

پیرس: اسٹار خاتون شوٹر منو بھاکر پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب میں ہندوستان کی پرچم بردار ہوں گی۔ منوبھاکر نے پیرس گیمز میں دو کانسی کے تمغے جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔

متعلقہ خبریں
شوٹنگ: پیرس اولمپکس کے فائنل میں منو بھاکر
ارشد ندیم کو سخت محنت کا پھل ملا: نیرج چوپڑا
ہندوستانی نشانے باز ارجن میڈل سے چوك گئے
کورونا نے پیرس اولمپکس میں بھی دہشت پھیلادی، 40 سے زیادہ اتھلیٹس متاثر
پیرس اولمپکس، مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں نئی تاریخ رقم

منو نے خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیت کر ان کھیلوں میں ملک کے تمغے کا کھاتہ کھول دیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے سربجوت سنگھ کے ساتھ مل کر 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں کانسی کا تمغہ بھی جیتا۔

انڈین اولمپک اسوسی ایشن (آئی او سی) کے ایک عہدیدار نے کہاکہ منوبھاکر کو پرچم بردار کے طورپر منتخب کیاگیا ہے۔

عہدیدار نے کہاکہ منوبھاکر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے۔ اس لئے وہ اس اعزاز کی مستحق ہے۔ اس دوران ہریانہ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ شوٹر نے کہاکہ ہندوستان کا پرچم بردار ہونا ہر ایک کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

منو کے علاوہ سواپنل کسلے نے مردوں کی 50 میٹر رائفل 3 پوزیشنز میں ہندوستان کیلئے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ آئی او سی نے ابھی تک مرد پرچم بردار کا اعلان نہیں کیاہے لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس کا اعلان کیا جائے گا۔

a3w
a3w