تلنگانہ

منوگوڑو انتخابی مہم: کانگریس۔بی جے پی ورکرس میں تصادم

بتایا گیا ہے کہ راج گوپال ریڈی گٹ اوپل منڈل کے انتم پیٹ علاقہ میں انتخابی مہم میں مصروف تھے کہ کانگریس کارکنوں نے ان کی تقریر کے دوران مداخلت کی اور ان سے پوچھا کہ وہ کیا منہ لے کر اس علاقہ میں آئے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے حلقہ اسمبلی منوگوڑو کے ضمنی انتخاب بی جے پی امیدوار راج گوپال ریڈی کی تقریر کے دوران کانگریس اور بی جے پی کے کارکنوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیاجس سے کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔

بتایا گیا ہے کہ راج گوپال ریڈی گٹ اوپل منڈل کے انتم پیٹ علاقہ میں انتخابی مہم میں مصروف تھے کہ کانگریس کارکنوں نے ان کی تقریر کے دوران مداخلت کی اور ان سے پوچھا کہ وہ کیا منہ لے کر اس علاقہ میں آئے ہیں۔

اس دوران وہاں موجود بی جے پی کارکنوں نے اس پر اعتراض کیا اور دونوں جماعتوں کے کارکنوں کی بحث وتکرار نے تصادم کی شکل اختیارکرلی۔

واضح رہے کہ منوگوڑو کے کانگریسی رکن اسمبلی راج گوپال ریڈی نے اس حلقہ سے استعفی دے دیا اور بی جے پی میں شمولیت اختیارکرلی۔

ان کے استعفے کے سبب اس حلقہ کا ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔بی جے پی نے راج گوپال ریڈی کو امید وار بنایا ہے۔