دہلی

دہلی کے ایمس میں ماسک لگانا لازمی

ایمس نے جمعرات کے روز یہاں ایک ایڈوائزری جاری کرکے کہا کہ تمام عملہ کو ماسک پہننا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ ملازمین کو چاہیے کہ وہ اپنے کام کی جگہوں پر صفائی کا خاص خیال رکھیں اور جگہ کو باقاعدگی سے جراثیم مواد سے پاک کریں۔

نئی دہلی: دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر تمام ملازمین کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
میڈیکل کالجوں کے مقامات پر نرسنگ کالجس کا قیام ضروری: ریونت ریڈی
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
نیوز چینل کا سینکڑوں ملازمین برطرف کرنے کا فیصلہ
مکان کی حد صرف ڈھائی انچ بڑھانے پر 80ہزار پونڈ کی تعمیر مسمار کرنے کا حکم
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل

ایمس نے جمعرات کے روز یہاں ایک ایڈوائزری جاری کرکے کہا کہ تمام عملہ کو ماسک پہننا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ ملازمین کو چاہیے کہ وہ اپنے کام کی جگہوں پر صفائی کا خاص خیال رکھیں اور جگہ کو باقاعدگی سے جراثیم مواد سے پاک کریں۔

اعداد و شمار کے مطابق عالمی اور قومی سطح پر کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اگرچہ انفیکشن کی شرح بہت تیز نہیں ہے۔ مریضوں کو اسپتال میں داخلے کی ضرورت نہیں پڑ رہی ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ اگلے دو سے تین ہفتوں میں کووڈ انفیکشن کم ہونا شروع ہو جائے گا۔ ماہرین کے مطابق کووڈ انفیکشن کم اور درمیانے درجے کا ہوتا ہے لیکن اس سے بوڑھوں، بچوں اور سنگین بیماری میں مبتلا لوگوں کے لیے احتیاط ضروری ہے۔