حیدرآباد

سینٹ جارج ڈگری اینڈ پی جی کالج فار ویمن میں ماس کمیونیکیشن اسٹوڈیو کا افتتاح

اسٹودیو میں جدید کیمرہ پروڈکشن، آڈیو۔ویڈیو سوٹس، لائٹنگ، ایڈیٹنگ سافٹ ویئر اور کمپیوٹرز کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ پرنسپل محترمہ کیرولین نے کہا کہ یہ اسٹوڈیو طلبہ کو عملی صحافت اور پروڈکشن کی تربیت دینے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

حیدرآباد: سینٹ۔جارج ڈگری اینڈ پی جی کالج فار ویمن، عابڈز میں جدید ’’اونکس ماس کمیونیکیشن اسٹوڈیو‘‘ کا افتتاح عمل میں آیا۔ یہ افتتاح کالج کے بی۔اے طلبہ کے فریشرز ڈے کے موقع پر عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔

اسٹودیو کا افتتاح بھارت کی پہلی خاتون ساؤنڈ انجینئر ڈاکٹر ساجدہ خان اور فری لانس ٹرینر جناب ناگراجو نے کیا۔ اس موقع پر ریورنڈ ڈاکٹر پی۔ سولومون راج، اسپیشل آفیسر آر۔ ستیہ نندم، پرنسپل محترمہ جی ایس۔ کیرولین، سپرنٹنڈنٹ ایموس ولبورن اور اساتذہ موجود تھے۔


اسٹودیو میں جدید کیمرہ پروڈکشن، آڈیو۔ویڈیو سوٹس، لائٹنگ، ایڈیٹنگ سافٹ ویئر اور کمپیوٹرز کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ پرنسپل محترمہ کیرولین نے کہا کہ یہ اسٹوڈیو طلبہ کو عملی صحافت اور پروڈکشن کی تربیت دینے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

اس موقع پر شعبہ صحافت و ماس کمیونیکیشن کی جانب سے ’’دی فلیم کیپرز‘‘ کے عنوان سے ایک آڈیو پوڈکاسٹ بھی لانچ کیا گیا، جو نوجوانوں کی اُن آوازوں کو اجاگر کرے گا جو سماج میں بہتر و مثبت تبدیلی کے خواہاں ہیں