جرائم و حادثات

پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک

وینکٹ جو کہ قریب میں کھیل رہا تھا کہ اتفاقی طور پر گڑھے میں گر گیا جو کہ بارش کے پانی سے پُر ہوگیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ موٹر بائیک شوروم کے قریب واقع ایک کھلے مقام پر گڑھا جس میں بارش کا پانی جمع ہوگیا تھا، اِس میں یہ لڑکا کھیلتے ہوئے گرکر ہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد: جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن کے حدود میں زیر تعمیر مکان میں 6 سالہ لڑکا دیویک کھیلتے ہوئے پانی کے گڑھے میں اتفاقی طورپر گر کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے بموجب یہ لڑکا پلرس کیلئے کھودے گئے گڑھے میں گرکر فوت ہوگیا۔ موسلاد ھار بارش کی وجہ سے گڑھے میں پانی جمع ہوگیا تھا جس کے باعث لڑکے کی موت واقع ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر برائن بوتھ چل بسے
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک

 پڑسیوں نے لڑکے کے گھر والوں کو مطلع کیا جس پر لڑکے کو گڑھے سے باہر نکالا گیا لیکن وہ فوت ہوچکا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ایک اور اطلاع کے بموجب ایک 6 سالہ لڑکا پانی کے گڑھے میں گرکر ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ آج جوبلی ہلز روڈ نمبر 45 میں پیش آیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ وینکٹ جو کہ قریب میں کھیل رہا تھا کہ اتفاقی طور پر گڑھے میں گر گیا جو کہ بارش کے پانی سے پُر ہوگیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ موٹر بائیک شوروم کے قریب واقع ایک کھلے مقام پر گڑھا جس میں بارش کا پانی جمع ہوگیا تھا، اِس میں یہ لڑکا کھیلتے ہوئے گرکر ہلاک ہوگیا۔

 یہ خاندان آندھراپردیش کے کاکیناڈا سے 6 سال قبل حیدرآباد کو منتقل ہوا تھا۔ لڑکے کا والد بھیما شنکر موٹر بائیک شوروم میں واچ مین کی حیثیت سے خدمات انجام دیتا ہے۔